ایفی ڈرین کیس،موسیٰ گیلانی کے اکاؤنٹ میں 2 بار رقم ڈالی،ملزم

قیصر شیرازی  اتوار 31 مارچ 2013
پہلی بار3کروڑ،دوسری بارایک کروڑ60لاکھ روپے جمع کرائے،زنیرملک کااعتراف. فوٹو: فائل

پہلی بار3کروڑ،دوسری بارایک کروڑ60لاکھ روپے جمع کرائے،زنیرملک کااعتراف. فوٹو: فائل

راولپنڈی: ممنوعہ کیمیکل ایفی ڈرین کوٹاالاٹمنٹ واسمگلنگ کیس میں لاہور سے گرفتارکیے جانیوالے نئے ملزم زنیرملک نے جسمانی ریمانڈ کے دوران اعتراف کیاہے کہ وہ سابق رکن قومی اسمبلی علی موسیٰ گیلانی کا فرنٹ مین تھا۔

ایفی ڈرین کوٹاالاٹمنٹ واسمگلنگ میں اس نے2بار علی موسیٰ گیلانی کے اکاؤنٹ میں رقم جمع کرائی تھی۔ پہلی بار اس نے 3کروڑ اور دوسری بار ایک کروڑ60لاکھ روپے کی رقم جمع کرائی اور اس کا باقاعدہ ریکارڈ بھی اینٹی نارکوٹکس فورس کی تفتیشی ٹیم کو پیش کردیا ہے۔ اس ملزم کو پہلے سے گرفتار علی موسیٰ گیلانی کے مبینہ فرنٹ مین توقیرعلی خان کی نشاندہی پر لاہور میں چھاپامارکرگرفتارکیا گیاتھا جبکہ توقیرعلی خان کو اے این ایف نے جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر اڈیالہ جیل بھجوا دیاہے۔

اسے گزشتہ روز سول جج نادیہ اکرام ملک کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ تفتیشی افسر ایس پی عابدذوالفقار نے بتایاکہ ملزم سے تفتیش مکمل ہوچکی ہے، اسے جیل بھیجاجائے۔ عدالت نے ملزم کو دوبارہ 13اپریل کو پیش کرنے کا حکم

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔