کپل شرما آج زلمی نائٹ ود کپل میں پرفارم کریں گے

اسپورٹس رپورٹر  بدھ 21 فروری 2018
تمام زلمی فینز کو میرا سلام، میں دبئی آ رہا ہوں،کپل شرما،فوٹو:فائل

تمام زلمی فینز کو میرا سلام، میں دبئی آ رہا ہوں،کپل شرما،فوٹو:فائل

 دبئی: بھارتی کامیڈین اور اداکار کپل شرما آج شام پشاور زلمی کی جانب سے دبئی میں منعقدہ ”زلمی نائٹ ود کپل شرما“ میں پرفارم کریں گے۔

پشاورزلمی نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر کپل شرما کی ایک مختصر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ایک دوست کے ساتھ ناشتہ کر رہے ہیں اور اس دوران اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ”تمام زلمی فینز کو میرا سلام، میں آج دبئی آ رہا ہوں، انہوں نے ساتھ کھڑے ہوئے دوست رنجیت کو مزاحیہ انداز میں کہا کہ یہ شخص مجھے بہت تنگ کر رہا ہے، مجھے ناشتے کی میز سے اٹھایا ہے اور میرا آملیٹ ٹھنڈا ہو رہا ہے، تمام شائقین سے آج شام دبئی میں ملاقات ہو گی۔“

واضح رہے کہ پی ایس ایل کا آغاز 22 فروری سے ہو گا جس کیلیے تمام ٹیموں نے دبئی میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں اور مختلف سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز پی ایس ایل ٹرافی کی تقریب رونمائی ہوئی تھی جبکہ آج زلمی نائٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔