غیرقانونی گاڑیوں کیلیے ایمنسٹی سکیم میں7دن کی توسیع کافیصلہ

ارشاد انصاری  اتوار 31 مارچ 2013
ایف بی آرنے سمری منظوری کیلئے چیئرمین کوبھجوائی تھی جس کی اصولی منظوری دیدی گئی ہے, سینئر افسر.  فوٹو: فائل

ایف بی آرنے سمری منظوری کیلئے چیئرمین کوبھجوائی تھی جس کی اصولی منظوری دیدی گئی ہے, سینئر افسر. فوٹو: فائل

اسلام آ باد: فیڈرل بورڈآف ریونیو (ایف بی آر) نے نان ڈیوٹی پیڈ، غیرقانونی اور سمگل شدہ گاڑیوںکوقانونی حیثیت دینے کیلئے اعلان کردہ ایمنسٹی سکیم میں سات دن کی توسیع کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔

ایف بی آرکے سینئر افسر نے ’’ایکسپریس‘‘کوبتایا کہ ایف بی آرنے سمری منظوری کیلئے چیئرمین کوبھجوائی تھی جس کی اصولی منظوری دیدی گئی ہے اس ضمن میں باضابطہ اعلان آج (اتوار) کیاجائیگاکیونکہ ابھی بھی بہت سی نان ڈیوٹی پیڈ، غیرقانونی اورسمگل شدہ گاڑیاںہیں جنہیں لوگ ڈیوٹی اورٹیکس دیکرقانونی حیثیت دلوانا چاہتے ہیں مگروہ کلکٹریٹ میں انٹرنہیں ہوسکیں کیونکہ لوگوں کوگاڑیوں پر ڈیوٹی اور ٹیکس واجبات سمجھنے میں دشواری کا سامنا تھا جس سے انہیں گاڑیاںانٹرکرانے میں تاخیرہوئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔