الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر سائبر حملے جاری

آئی این پی  اتوار 31 مارچ 2013
 کاغذات نامزدگی کا ڈیٹا محفوظ ہے،نئے سرور سے ویب سائٹ جلد بحال ہو جائیگی، الیکشن کمیشن. فوٹو: فائل

کاغذات نامزدگی کا ڈیٹا محفوظ ہے،نئے سرور سے ویب سائٹ جلد بحال ہو جائیگی، الیکشن کمیشن. فوٹو: فائل

اسلام آ باد: الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر سائبر حملوں کا سلسلہ جاری ہے، الیکشن کمیشن نے ویب سائٹ کو دوسرے سرور پرمنتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہفتے کو ذرائع نے بتایا کہ چند دنوں میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی بھی دوسرے سرور کی ویب سائٹ پر ڈال دیے جائیں گے ۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کے حوالے سے تمام ڈیٹا مکمل محفوظ ہے اور جلد نئے سرور سے ویب سائٹ بحال کردی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔