- رائیونڈ؛ سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
- پنجاب؛ بےگھر لوگوں کی ہاؤسنگ اسکیم کیلیے سرکاری زمین کی نشاندہی کرلی گئی
- انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پی ایچ ایف کے دونوں دھڑوں سے رابطہ کرلیا
- بلوچ لاپتہ افراد کیس؛ پتہ چلتا ہے وزیراعظم کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
- چوتھا ٹی20؛ رضوان کی پلئینگ الیون میں شرکت مشکوک
- ایرانی صدر کا دورہ اور علاقائی تعاون کی اہمیت
- آئی ایم ایف قسط پیر تک مل جائیگی، جون تک زرمبادلہ ذخائر 10 ارب ڈالر ہوجائینگے، وزیر خزانہ
- حکومت رواں مالی سال کے قرض اہداف حاصل کرنے میں ناکام
- وزیراعظم شہباز شریف کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری
- شیخ رشید کے بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں کہاں ہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ
- بورڈ کا قابلِ ستائش اقدام؛ بےسہارا و یتیم بچوں کو میچ دیکھانے کی دعوت
- امریکا نے بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو شرمناک قرار دیدیا
- پاکستان کی مکئی کی برآمدات میں غیر معمولی اضافہ
- ایلیٹ فورس کا ہیڈ کانسٹیبل گرفتار، پونے دو کلو چرس برآمد
- لیجنڈز کرکٹ لیگ فکسنگ اسکینڈل کی زد میں آگئی
- انجرڈ رضوان قومی ٹیم کے پریکٹس سیشن میں شامل نہ ہوسکے
- آئی پی ایل، چھوٹی باؤنڈریز نے ریکارڈز کا انبار لگا دیئے
- اسٹاک ایکسچینج؛ ملکی تاریخ میں پہلی بار 72 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور
- شاداب کو ٹیم کے اسٹرائیک ریٹ کی فکر ستانے لگی
- لکی مروت؛ شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
ملک میں شمسی توانائی کا سب سے بڑا بجلی گھر بنانے کا اعلان
اسلام کوٹ: تھر کول بلاک2 میں کوئلے سے بجلی بنانے والی کمپنی نے پاکستان کا سب سے بڑا شمسی توانائی بجلی گھر بنانے کا اعلان کر دیا ۔
اینگرو کے پریس ترجمان محسن ببر نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کاربن اخراجات کو محدود کرنے اور ماحولیاتی تحفظ یقینی بنانے کے لیے اینگرو کول مائیننگ کمپنی اور ریون انرجی لمیٹڈ نے تھر کول بلاک ٹو میں شمسی توانائی پر چلنے والے 5 میگا واٹ کا پلانٹ نصب کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔
یہ بجلی گھر پاکستان میں نجی شعبے میں سب سے بڑا منصوبہ ہوگا۔ اس بجلی گھر سے توانائی پیدا کرنے کی لاگت میں بھی بچت ہوگی۔ معاہدے پر ریون انرجی کے مجتبیٰ حیدر خان اور اینگرو کول کمپنی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سید ابوالفضل رضوی نے دستخط کیے۔ اینگرو کول کمپنی کے سی ای او شمس الدین شیخ بھی موجود تھے۔
تقریب کو خطاب کرتے ہوئے ابوالفضل رضوی نے کہا کہ یہ نجی شعبے میں بجلی کی خریداری کا سب سے بڑا معاہدہ ہے۔ مجتبیٰ حیدر خان نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل کے دوران تربیت یافتہ اور غیر تربیت یافتہ مقامی افراد کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔