پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب کی ٹکٹیں سو فیصد فروخت ہوگئیں، مہمان پریشان

عبدالرحمان رضا  جمعرات 22 فروری 2018
اوورسیز پاکستانیوں کواس وقت مایوسی کا سامنا کرنا پڑا جب انھیں ٹکٹ نہیں مل سکے۔ فوٹو: فائل

اوورسیز پاکستانیوں کواس وقت مایوسی کا سامنا کرنا پڑا جب انھیں ٹکٹ نہیں مل سکے۔ فوٹو: فائل

 دبئی:  متحدہ عرب امارت میں آج سے شروع ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کی سوفیصد ٹکٹیں فروخت ہوچکیں۔

پی ایس ایل کو دیکھنے اور سپورٹ کرنے کیلیے بڑی تعداد بیرون ملک سے بھی آرہی ہے، خاص کر پاکستان، برطانیہ، بحرین، قطر، سعودی عرب اور اومان سے تعلق رکھنے والے اوورسیز پاکستانی دبئی پہنچنا شروع ہوگئے لیکن اوورسیز پاکستانیوں کواس وقت مایوسی کا سامنا کرنا پڑا جب انھیں ٹکٹ نہیں مل سکے لیکن اگلے تمام میچز کی ٹکٹ آن لائن دستیاب ہوں گی۔

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے میچز کے لیے اس بار ٹکٹیں صرف آن لائن فروخت کی جارہی ہیں جس میں جنرل اسٹینڈ کے ٹکٹ کی قیمت 40درہم، انٹرنیشنل اسٹینڈ کے لیے شرح قیمت 65 درہم رکھی گئی ہے، پریمئیم ویسٹ اور ایسٹ کی نشست 125 جبکہ پلاٹینیم کی 290 درہم میں فروخت کی جارہی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔