ٹی 20 کرکٹ، بنگلادیشی کرکٹ بورڈ مشرفی کی ریٹائرمنٹ واپسی کا خواہاں

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 22 فروری 2018
مشرفی کو دوبارہ مختصر ترین فارمیٹ میں واپسی کیلیے راضی کیا جارہا ہے۔ فوٹو: فائل

مشرفی کو دوبارہ مختصر ترین فارمیٹ میں واپسی کیلیے راضی کیا جارہا ہے۔ فوٹو: فائل

ڈھاکا: بنگلادیش کرکٹ بورڈ مشرفی مرتضیٰ سے ٹوئنٹی 20 ریٹائرمنٹ واپس لینے کی درخواست کرے گا۔

مشرفی مرتضیٰ نے اس طرز سے گزشتہ برس ریٹائرمنٹ لے لی تھی، اس وقت بنگلادیش کو قیادت کا بحران درپیش ہے، اسی وجہ سے مشرفی کو دوبارہ مختصر ترین فارمیٹ میں واپسی کیلیے راضی کیا جارہا ہے تاکہ وہ آئندہ ماہ سری لنکا میں شیڈول ٹرائنگولر سیریز میں ٹیم کی قیادت کرسکیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔