جاتی امرا کے تحصیلدار کو چیف جسٹس نہیں بنایا جاسکتا، چوہدری شجاعت

نمائندہ ایکسپریس  جمعرات 22 فروری 2018
عدلیہ کو کمزور اور تنقید کا نشانہ بنانے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، چوہدری شجاعت  فوٹو: فائل

عدلیہ کو کمزور اور تنقید کا نشانہ بنانے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، چوہدری شجاعت فوٹو: فائل

 لاہور /  اسلام آباد: ق لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہاہے کہ جاتی امرا کے تحصیلدار کو چیف جسٹس نہیں بنایا جا سکتا۔

ق لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ جاتی امرا کے کسی تحصیلدار کو تو چیف جسٹس بنایا نہیں جا سکتا جو نواز شریف کے حق میں فیصلے دے۔

چوہدری شجاعت نے مزید کہا کہ عدلیہ کو کمزور اور تنقید کا نشانہ بنانے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، انھیں شاید یہ معلوم نہیں کہ سپریم کورٹ پارلیمنٹ کے کسی بھی فیصلے کو رد کرسکتی ہے جو آئین کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف ہو، آئین کی تشریح سپریم کورٹ کو ہی کرنا ہوتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔