شہباز شریف صدارت کیلیے مضبوط امیدوار، یعقوب ناصر عبوری ذمے داریاں سنبھال سکتے ہیں

رمیز خان  جمعرات 22 فروری 2018
سپریم کورٹ کے فیصلے کے فوری بعد ن لیگ میں مشاورت کا عمل شروع ہوگیا ہے، ذرائع ن لیگ۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ کے فیصلے کے فوری بعد ن لیگ میں مشاورت کا عمل شروع ہوگیا ہے، ذرائع ن لیگ۔ فوٹو: فائل

 لاہور: نوازشریف کی پارٹی صدارت سے بھی نا اہلی کے بعد شہباز شریف ہی پارٹی صدارت کے لیے سب سے اہم امیدوار ہیں جب کہ سردار یعقوب ناصر قائمقام صدر بن سکتے ہیں۔

نوازشریف کو پارٹی صدارت سے بھی نااہل کرنے کے عدالتی فیصلے کے بعد شہباز شریف ہی پارٹی صدارت کے لیے سب سے اہم امیدوار ہیں تاہم سینئر نائب صدر سردار یعقوب ناصر کو  ن لیگ کا قائمقام صدر بنانے کی قوی امید ہے۔

 

ن لیگ کے ذرائع نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے فوری بعد ن لیگ میں مشاورت کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ ن لیگ کے سینئر رہنما راجا ظفرالحق کے مطابق جاتی امرا میں نوازشریف اور اسلام آباد میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت اجلاسوں میں سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔

دوسری جانب وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ عدالتی فیصلہ غلط ہے، نوازشریف کے خلاف ایسا فیصلہ متوقع تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔