وزیر اعظم بننے کی پیشکش پر مشرف کو انکار کر چکا ہوں، شہباز شریف

نمائندہ ایکسپریس  جمعرات 22 فروری 2018
میں نے مشرف کی پیشکش کے جواب میں کہاکہ اگر آپ کو کوئی شکایت ہے تو میں آپ کی نوازشریف سے میٹنگ کروا دیتا ہوں، شہبازشریف۔ فوٹو:فائل

میں نے مشرف کی پیشکش کے جواب میں کہاکہ اگر آپ کو کوئی شکایت ہے تو میں آپ کی نوازشریف سے میٹنگ کروا دیتا ہوں، شہبازشریف۔ فوٹو:فائل

 لاہور:  وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہاہے کہ مشرف نے مجھے وزیر اعظم بننے کی پیشکش کی تھی تاہم میں نے مشرف کو بتایا کہ آپ نے مجھ پر اعتماد کیا لیکن جمہوری نظام میں اس طرح نہیں ہوتا۔

گزشتہ روز پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی اورنادرا کے مابین پر دستخط کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ میں نے مشرف کی پیشکش کے جواب میں اس وقت کہاکہ اگر آپ کو کوئی گلہ یا شکایت ہے تو میں آپ کی نوازشریف سے میٹنگ کروا دیتا ہوں۔ میں ہمیشہ اسلام آباد اورراولپنڈی کے مابین موثر رابطے کا حامی رہا ہوں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ عالمی بینک نے پنجاب میں اراضی کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کے ماڈل کو دنیا بھر میں نمبر ون اوررول ماڈل قرار دیا ہے، یہ پنجاب حکومت کے ساتھ پاکستان اور عوام کا اعزاز ہے جس کا کریڈٹ پنجاب حکومت کی پوری ٹیم کو جاتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔