- پی سی بی نے نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا
- آئی ایم ایف کی شرط پوری؛ بینکوں کوسرکاری افسران کے اثاثہ جات کی تفصیلات تک رسائی
- شاہین آفریدی اپنے نکاح کیلئے اہلخانہ کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے
- شاہد آفریدی نے پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی سے استعفیٰ دیدیا
- سندھ میں 3 دن سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے، سوئی سدرن
- مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت میں مزید 2 فلسطینی نوجوان شہید
- فلم ’پٹھان‘ کی غیرقانونی نمائش: سندھ سینسر بورڈ کا ایکشن
- عمان؛ جھولا گرنے سے 7 بچے اور ایک خاتون شدید زخمی
- بابر اعظم نے سال کے بہترین کرکٹر کی ٹرافی وصول کرلی
- گورنر پنجاب کا صوبائی اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ دینے سے انکار
- بھارت؛ تاجر نے فیس بک لائیو آکر خودکشی کرلی
- متحدہ عرب امارات میں رہائشی ویزے کے حامل افراد کیلیے خوش خبری
- باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد
- پاکستان ریلوے نے کرایوں میں اضافہ کر دیا
- ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ای سی پی کے فیصلے کیخلاف اپیل؛ عدالت کل فیصلہ سنائے گی
- پی ٹی اے کا توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر وکی پیڈیا کیخلاف بڑا ایکشن
- دماغی امواج میں تبدیلی سے سیکھنے کا عمل تین گنا تیز ہوسکتا ہے!
- گوجرانوالہ: 10 سالہ بچے نے غیرت کے نام پر ماں کی جان لے لی
- آسٹریلوی ریگستان میں گم ہونے والا تابکار کیپسول چھ روز بعد مل گیا
- اسکول کی طالبہ نے صاف ہوا فراہم کرنے والا بیگ پیک بنالیا
انتخابات میں فتح ہماری ہوگی خواب میں الیکشن کلین سوئپ دیکھ لیا، عمران خان

ایک دن ہم ایسا پاکستان بنائیں گے کہ باہر سے لوگ پاکستان نوکریاں ڈھونڈنے آئیں گے، عمران خان، فوٹو ایکسپریس نیوز
مینگورہ: عمران خان نے کہا کہ افسوس ہے قربانیوں کے باوجود سوات میں مکمل امن نہیں آیا، تحریک انصاف کی حکومت سوات اور خیبرپختونخواہ میں امن لائے گی، انہوں نے کہا کہ آپریشنز مسائل کا حل نہیں، مذاکرات کی مخالفت کرنے والے آج خود طالبان سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔
سوات کے علاقے مینگورہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف پاکستان کی تاریخ کی پہلی جماعت ہے جس نے اپنی پارٹی کے اندر جمہوریت قائم کی، تحریک انصاف کے لوگ اپنے لیڈر کا فیصلہ خود کریں گے اب صرف ایک چیز تحریک انصاف کو ہرا سکتی ہے وہ ہیں پارٹی کے غلط ٹکٹ، اس لئے کل سے وہ خود ٹکٹ دینے بیٹھیں گے، تمام امیدواروں کو میرٹ پر ٹکٹ دیں گے، 25 فیصد پارٹی ٹکٹ نوجوانوں کو دیئے جائیں گے۔
عمران خان نے کہا کہ ایک نیا پاکستان بننے جارہا ہے، سب سے پہلے تعلیم کا ایک نصاب عام کیا جائے گا اور تعلیم پر 5 گناہ زیادہ خرچ کیا جائے گا، پولیس کے نظام میں کوئی سیاسی مداخلت نہیں ہوگی، گاؤں کی سطح پر انصاف کا نظام لائیں گے، عوام کا پیسہ ضائع نہیں ہونے دیں گے ۔ کھیل کے میدان اور لائبریریاں بنوائی جائیں گی، ان کا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے، اختیارات کا غلط استعمال نہ وہ خود کریں گے اور نہ ہی ان کے رشتے دار اور پارٹی کے کارکن کریں گے۔ امہوں نے کہا کہ وہ کبھی نہ خود کسی کے سامنے جھکے ہیں اور نہ ہی جھکیں گے ، کبھی کسی سے مدد نہیں مانگیں گے اور کمزور طبقے کا ساتھ دیں گے۔عوام کی عزت ان کی عزت ہوگی وہ کسی کو رسوا نہیں ہونے دیں گے۔
عمران خان نے کہا کہ گزشتہ پانچ برسوں سے ملک میں بندر بانٹ چل رہی ہے کوئی مرکز میں کرپشن کررہا ہے تو کوئی صوبے میں، نواز شریف کی حفاظت کے لئے 1200 پولیس اہلکار تعینات ہیں اتنی سیکیورٹی تو امریکی صدر کی بھی نہیں، چند ہفتوں میں تحریک انصاف کی حکومت آجائے گی انشااللہ ہم ایک نیا پاکستان بنائیں گے، جس میں بیرون ملک سے لوگ نوکریاں ڈھونڈنے آئیں گے ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔