مارشل لاء کے جھولے میں پلنے والے جمہوریت کا درس دے رہے ہیں، فواد چوہدری

ویب ڈیسک  جمعرات 22 فروری 2018
شاہد خاقان کاغذی وزیراعظم ہیں اصل وزیراعظم فواد حسن فواد ہے، فواد چوہدری۔ فوٹو : فائل

شاہد خاقان کاغذی وزیراعظم ہیں اصل وزیراعظم فواد حسن فواد ہے، فواد چوہدری۔ فوٹو : فائل

اسلام آباد: تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مارشل لاء کے جھولے میں پلنے والے جمہوریت کا درس دے رہے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پپو، آپا اور پاپا کا ایک ٹرائنگل ہے، مریم کے پاپا سارے جہان کی سازشیں بتارہے ہیں، صرف ایک سازش مریم، پپواور پاپا کے اکاؤنٹ میں 3 ہزار کروڑ روپے کیسے آئے نہیں بتارہے، چھوٹے پپو نے انٹرویومیں کہا کہ میں طالب علم ہوں اور کروڑوں کا گھر لے لیتاہے ۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مارشل لاء کے جھولے میں پلنے والے جمہوریت کا درس دے رہے ہیں، شاہد خاقان کاغذی وزیراعظم ہیں اصل وزیراعظم فواد حسن فواد ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعدرفیق، احمدچیمہ سمیت 5 رکنی گروہ شہبازشریف کے فرنٹ مین ہیں، پورے پاکستان کو معلوم ہے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کا مالک سعد رفیق ہے جب کہ احد چیمہ تو وعدہ معاف گواہ بنیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔