گجرات: حلقہ این اے 105 میں چوہدری پرویز الٰہی اور احمد مختار کا مقابلہ خواجہ سرا سے ہو گا

ویب ڈیسک  اتوار 31 مارچ 2013
ریشم نے کہا کہ وہ غریبوں کی مدد کے لئے سیاسی میدان میں آئی ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

ریشم نے کہا کہ وہ غریبوں کی مدد کے لئے سیاسی میدان میں آئی ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

گجرات: عام انتخابات میں گجرات کےحلقہ این اے 105 میں خواجہ سرا ریشم نے چوہدری پرویز الٰہی اور چوہدری احمد مختار سے مقابلے کا اعلان کر دیا۔

گجرات کے حلقہ این اے 105 میں سابق نائب وزیراعظم چوہدری پرویز الٰہی اور سابق وفاقی وزیر بجلی و پانی چوہدری احمد مختار کے مقابلے کے لئے خواجہ سرا شی میل ایسوسی ایشن گجرات کے صدر زاہد عرف ریشم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریشم کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی عروج پر ہے اور کوئی سیاستدان کسی غریب کو پوچھتا نہیں، ریشم نے کہا کہ وہ غریبوں کی مدد کے لئے سیاسی میدان میں آئی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ وہ قدآور سیاستدانوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گی اور انتخابی نشان کے لئے پھول کی درخواست کریں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔