لاہور میں لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے والا ملزم گرفتار

ویب ڈیسک  جمعرات 22 فروری 2018
ملزم دوستی کی آڑ میں لڑکیوں کی نازیبا وڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرتا تھا، ایف آئی اے۔ فوٹو : فائل

ملزم دوستی کی آڑ میں لڑکیوں کی نازیبا وڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرتا تھا، ایف آئی اے۔ فوٹو : فائل

 لاہور: ایف آئی اے نے مرغزار کالونی سے لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے مرغزار کالونی میں چھاپہ مار کر لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم کی شناخت حمزہ کے نام سے ہوئی جب کہ ملزم کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے والا پکڑا گیا

ایف آئی اے کے مطابق حمزہ  دوستی کی آڑ میں لڑکیوں کی نازیبا وڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرتا تھا، ایف آئی اے نے ملزم کے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ قبضے میں لیکر تحقیقات شروع  کردی ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والا گرفتار

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایف آئی اے نے لاہور کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے والے 2 نوجوانوں کو گرفتار کیا تھا جن کے قبضے سے موبائل اور لیپ ٹاپ سے درجنوں نازیبا تصاویر اور ویڈیوز ملی تھیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔