پی آئی اے کے دو افسران کو قید کی سزا

ویب ڈیسک  جمعرات 22 فروری 2018
مجرموں کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا، فوٹو: فائل

مجرموں کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا، فوٹو: فائل

 کراچی: احتساب عدالت نے قومی ایئر لائن کے دو افسران کو اختیارات کے ناجائز استعمال کے جرم میں قید کی سزا سنادی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق احتساب عدالت میں قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کے فنانس مینجر ابراہیم نور اور کارگو ایجنٹ سہیل پر اختیارات سے تجاوز اور ناجائز استعمال کا جرم ثابت ہوگیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پی آئی اے ملازمین پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے  دو مجرموں کو 5،5 سال قید کا حکم دیا جس پر مجرموں کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا جب کہ عدالت نے شریک ملزم پی آئی اے افسر آفتاب کو بری کردیا۔

واضح رہے کہ نیب نے عدالت کے روبرو موقف اپنایا تھا کہ مجرموں نے 2011ء میں اختیارات کا ناجائز استعمال کیا جس سے قومی خزانے کو 127.845 ملین روپے کا نقصان پہنچا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔