پنجاب کی 5 رکنی نگراں کابینہ آج صبح حلف اٹھائے گی

ویب ڈیسک  اتوار 31 مارچ 2013
وزرا کے قلم دانوں کا اعلان کل کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

وزرا کے قلم دانوں کا اعلان کل کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

لاہور: صوبہ پنجاب کی 5 رکنی نگراں کابینہ آج صبح 11 بجے گورنر ہاؤس میں حلف اٹھائے گی۔

نگراں کابینہ میں سلیمہ ہاشمی، طارق پرویز، شمس محمود مرزا، اریک میسی اور عارف اعجاز شامل ہیں۔ وزرا کے قلم دانوں کا اعلان آج کیا جائے گا، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی نے تمام وزرا کا انتخاب خود کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔