کمسن لڑکی سے زیادتی کا ایک اور واقعہ

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 23 فروری 2018
والد سمیت متعدد رشتے داروں کو پوچھ گچھ کے لیے پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ فوٹو: فائل

والد سمیت متعدد رشتے داروں کو پوچھ گچھ کے لیے پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ فوٹو: فائل

 کراچی:  پیر آباد کے علاقے قصبہ کالونی کمسن لڑکی سے زیادتی کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے۔

ایس ایس پی ویسٹ عمر شاہ کے قصبہ کالونی میں 7 سالہ لڑکی کو اس کے کزن سعید عرف ببلو نے زیادتی کا نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ لڑکی نے واقعے سے متعلق اپنے رشتے داروں کو آگاہ کیا جس پر انھوں نے پولیس سے رابطہ کیا۔

ایس ایچ او محمد عرف راجڑ نے بتایا کہ ملزم لڑکی کا خالہ زادہ بھائی ہے اور ان کی نانی کا انتقال ہوگیا تھا جس کی وجہ سے گھر کے دیگر افراد وہاں پر گئے ہوئے تھے جبکہ لڑکی ملزم کی پھوپھی کے گھر پر تھی اور ان کا گھر ایک ہی گلی میں لڑکی کسی کام سے اپنے گھر گئی تو ملزم بھی اس کے ساتھ چلا گیا اور موقع پاکر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

انھوں نے مزید بتایا کہ لڑکی کا میڈیکل کرایا گیا ہے جس میں اس کے ساتھ زیادتی ثابت ہوئی ہے تاہم پولیس ملزم کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے جبکہ اس کے والد سمیت متعدد رشتے داروں کو پوچھ گچھ کے لیے پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔