جنوبی پنجاب، گندم کٹائی کی تیاریاں‘ کھیت مزدوروں سے رابطے

نمائندہ ایکسپریس  پير 1 اپريل 2013
بڑے کھیت والے کسانوں نے محکمہ زراعت سے رابطے کرلیے ہیں تاکہ 2 ہفتے بعد انہیں باردانے کے لیے پریشان نہ ہونا پڑے۔ فوٹو: فائل

بڑے کھیت والے کسانوں نے محکمہ زراعت سے رابطے کرلیے ہیں تاکہ 2 ہفتے بعد انہیں باردانے کے لیے پریشان نہ ہونا پڑے۔ فوٹو: فائل

ملتان: جنوبی پنجاب میں گندم کی کٹائی کے لیے تیاریاں شروع کردی گئیں۔

کھیت مزدوروں کی شہر سے گائوں واپسی شروع ہوگئی۔ تفصیل کے مطابق ماہ اپریل شروع ہوتے ہی دیہاتوں میں گندم کی کٹائی کے لیے تیاریاں شروع کردی گئیں‘ امکان ہے اپریل کے دوسرے ہفتے سے کٹائی شروع ہوجائے، کسانوں نے درانتیاں تیز اور تھریشر کو مرمت کرانے کے لیے ورکشاپوں کا رخ کرلیا ہے۔ جہاں ٹریکٹروں اور تھریشروں کی لمبی لائنیں نظر آتی ہیں اور کلینکس منہ بولے دام وصول کررہے ہیں دوسری طرف کھیت مزدوروں سے رابطے بھی تیز ہوگئے ہیں، شہروں میں کمانے کے لیے جانے والے افراد نے گائوں کا رخ کرلیا ہے تاکہ وہ گندم کاٹ کر سال بھر کے لیے دانے اکٹھے کرسکیں۔

4

بتایا گیا ہے کہ دیہاتوں میں آج کل میلے کا سماں ہے کیونکہ ہر گھر میں گندم کی کٹائی اور اس کے اسٹور کرنے کے سلسلے میں تیاریاں ہورہی ہیں۔ بڑے کھیت والے کسانوں نے محکمہ زراعت سے رابطے کرلیے ہیں تاکہ 2 ہفتے بعد انہیں باردانے کے لیے پریشان نہ ہونا پڑے جبکہ زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں برس مارچ میں بارشوں کی وجہ سے گندم کی تیاری میں تاخیر ہوئی ہے تاہم اسی ماہ کے آخر میں کٹائی شروع ہوجائے گی اور امکان ہے رواں برس بھی ریکارڈ پیداوار ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔