پشاورمیں رنگ روڈ پردھماکا،3 افراد زخمی

ویب ڈیسک  جمعـء 23 فروری 2018

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے سبسکرائب کریں

پشاور: دیرکالونی میں رنگ روڈ پردھماکے کے نتیجے میں 3 افرد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پشاورمیں رنگ روڈ پرپی ڈی ایم اے  (پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی) کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرکی گاڑی کے قریب بم دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں پی ڈی ایم اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹراور2 راہگیر زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپرطبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکا خیزمواد موٹرسائیکل میں نصب تھا، جوریمورٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا اوراس میں 3 کلوگرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا، چیسزنمبربھی حاصل کرلیا گیا ہے جب کہ علاقے کوگھیرے میں لے کرتحقیقات کا آغازکردیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔