ایران جوہری معاہدے کی پاسداری کررہا ہے، آئی اے ای اے

ویب ڈیسک  جمعـء 23 فروری 2018
عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان طے پانے والے اس معاہدے کا مقصد ایران کو جوہری اسلحے کی تیاری سے باز رکھناتھا؛ فوٹورائٹر

عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان طے پانے والے اس معاہدے کا مقصد ایران کو جوہری اسلحے کی تیاری سے باز رکھناتھا؛ فوٹورائٹر

تہران: دنیا بھر میں جوہری سرگرمیوں پر نظر رکھنے والے اقوام متحدہ کے ادارے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی(آئی اے ای اے)کا کہنا ہے کہ ایران عالمی طاقتوں کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے کی پاسداری کررہا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق آئی اے ای اے نے اپنی سہ ماہی رپورٹ میں  کہا ہے کہ ایران تین سال قبل عالمی طاقتوں کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے پر عملدرآمد کررہا ہے اس کے علاوہ ایران یورینئم کی کم افزودگی کی شرط پر بھی قائم ہے اور اس حوالے سے اپنی حدود سے تجاوز نہیں کررہا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عالمی طاقتوں سے جوہری معاہدہ ہوسکتا ہے

آئی اے ای اے کی رپورٹ اس وقت سامنے آئی ہے جب ایرانی نائب وزیر خارجہ  نے گزشتہ روز دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا اگر ہمیں عالمی طاقتوں کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی رو سے ملنے والے اقتصادی اور معاشی فوائد سے دور رکھا گیا تو تہران اس معاہدے سے علیحدگی بھی اختیار کرسکتا ہے۔

واضح رہے کہ عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان طے پانے والے اس معاہدے کا مقصد ایران کو جوہری اسلحے کی تیاری سے باز رکھنا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔