- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست مجرم قرارڈ
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
- ایکس کی اسمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری
- جوائن کرنے کے چند ماہ بعد ہی اکثر لوگ ملازمت کیوں چھوڑ دیتے ہیں؟
- لڑکی کا پیار جنون میں تبدیل، بوائے فرینڈ نے خوف کے مارے پولیس کو مطلع کردیا
- تاجروں کی وزیراعظم کو عمران خان سے بات چیت کرنے کی تجویز
- سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
- امریکی یونیورسٹیز میں اسرائیل کیخلاف ہزاروں طلبہ کا مظاہرہ، درجنوں گرفتار
- نکاح نامے میں ابہام یا شک کا فائدہ بیوی کو دیا جائےگا، سپریم کورٹ
- نند کو تحفہ دینے کے ارادے پر ناراض بیوی نے شوہر کو قتل کردیا
- نیب کا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس
- رضوان کی انجری سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی
- بولتے حروف
- بغیر اجازت دوسری شادی؛ تین ماہ قید کی سزا معطل کرنے کا حکم
- شیر افضل کے بجائے حامد رضا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد
- بیوی سے پریشان ہو کر خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا شوہر زیر حراست
- 'امن کی سرحد' کو 'خوشحالی کی سرحد' میں تبدیل کریں گے، پاک ایران مشترکہ اعلامیہ
- وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
- آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کو دھچکا، شاہین کی 3 درجہ ترقی
- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ
مختلف ممالک کے دفاعی اتاشیوں کا لائن آف کنٹرول کا دورہ، آئی ایس پی آر
راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق امریکا، برطانیہ، چین، ترکی اور انڈونیشیا کے دفاعی اتاشیوں نے کنٹرول لائن کے راولا کوٹ سیکٹر کا دورہ کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مختلف ممالک کے دفاعی اتاشیوں نے لائن آف کنٹرول کے راولا کوٹ سیکٹر کا دورہ کیا، جن ممالک کے اتاشیوں نے ایل او سی کا دورہ کیا ان میں امریکا، برطانیہ، چین، فرانس، ترکی اور انڈونیشیا شامل ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق حکام نے دفاعی اتاشیوں کو بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی اور سیز فائر کی خلاف ورزی کے حوالے سے بریفنگ دی اور بتایا کہ بھارتی فوج شہری آبادی کو نشانہ بنارہی ہے۔ دفاعی اتاشیوں نے سیز فائر کی خلاف ورزیوں کے متاثرین سے بات چیت کی اور پاک فوج کی جانب سے ایل او سی پر رہائش پزیر آبادی کی مدد کے حوالے سے اقدامات کی تعریف کی۔
واضح رہے کی بھارت میں نریندرا مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کئی گنا بڑھ گئی ہے اور اس کے نتیجے میں اب تک درجنوں فوجی اہلکار اور سیکڑوں بے گناہ شہری شہید ہوچکے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔