میٹرک کے امتحانات، 50 مراکز کو حساس قرار دیدیا گیا

صفدر رضوی  پير 1 اپريل 2013
بورڈ انتظامیہ کی جانب سے باقاعدہ طور پر حساس قراردیتے ہوئے ان امتحانی مراکز کی علیحدہ فہرست مرتب کرلی گئی۔ فوٹو: فائل

بورڈ انتظامیہ کی جانب سے باقاعدہ طور پر حساس قراردیتے ہوئے ان امتحانی مراکز کی علیحدہ فہرست مرتب کرلی گئی۔ فوٹو: فائل

کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی انتظامیہ نے نقل سمیت دیگرناجائز ذرائع کے استعمال اورممکنہ بدامنی کے خدشے کے سبب 8 اپریل سے شروع ہونے والے میٹرک کے امتحانات کے لیے کراچی کے50 امتحانی مراکز کوحساس قراردے دیا۔

یہ امتحانی مراکز کراچی کے 13کالعدم ٹائونز میں واقع نجی وسرکاری اسکولوں میں قائم کیے گئے ہیں، امتحانی مراکز میں طلبہ وطالبات دونوں کے امتحانی مراکز شامل ہیں جسے بورڈ انتظامیہ کی جانب سے باقاعدہ طور پر حساس قراردیتے ہوئے ان کی ایک علیحدہ فہرست مرتب کرلی گئی ہے۔

8

حساس قراردیے گئے امتحانی مراکز کراچی کے کالعدم کیماڑی ٹائون، بلدیہ ٹائون،اورنگی ٹائون،لیاری ٹائون، جمشید ٹائون، شاہ فیصل ٹائون،لانڈھی ٹائون، کورنگی ٹائون، نارتھ ناظم آباد ٹائون،لیاقت آباد ٹائون، ملیرٹائون، بن قاسم ٹائون اورگڈاپ ٹائون میں واقع ہیں ’’ایکسپریس‘‘ کو بورڈ ذرائع سے حاصل ہونے والی حساس امتحانی مراکز کی فہرست کے مطابق بورڈ نے کیماڑی ٹائون کے محمد شفیع ہائی اسکول شیرشاہ،جی بی ایس ایس جیکسن بازار کیماڑی، سی ڈی جی کے گرلز سیکنڈری اسکول مشرف کالونی،بلدیہ ٹائون کے جی بی ایس ایس لاکی پاڑہ سعید آباد،فیلڈمارشل پبلک سکینڈری اسکول اتحاد ٹائون بلدیہ ،ڈان پبلک سیکنڈری اسکول حب ریورروڈ،سلورسیکنڈری اسکول مدینہ کالونی بلدیہ ٹائون،ایس ایچ انگلش سکینڈری اسکول گلشن غازی،جی جی ایس ایس انجام کالونی بلدیہ ٹائون،آل بلدیہ میمن سیکنڈری اسکول ،ادینہ چلڈرن اکیڈمی سعید آباد،اورنگی ٹائون کے گورنمنٹ بوائز ہائرسیکنڈری باباولایت علی شاہ  چشتی نگر،پری گرامرسیکنڈری اسکول گلشن احباب اورنگی،غزالہ پبلک سیکنڈری اسکول بلال کالونی ،القمراکیڈمی سرسید کالونی اورنگی،رائل ایجوکیشنل گرامراسکول گلشن بہار،لٹل فلاورسیکنڈری اسکول اورنگی ٹائون،الرحمٰن سیکنڈری اسکول گلشن ضیا،لیاری ٹائون کے گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول گل محمد لین لیاری کوارٹر،جی بی ایس ایس نمبرایک لیاری کوارٹر،جی جی ایس ایس نمبرایک میرایوب خان،جمشید ٹائون کے جی بی ایس ایس اردومیڈیم چنیسرولیج پی ای سی ایچ ایس،شاہ فیصل ٹائون کے شمسی سوسائٹی ماڈل ہائی اسکول ملیر، پی آئی اے ماڈل سکینڈری اسکول پی آئی اے اسٹاف کالونی،اقرا پیرامائونٹ سیکنڈری اسکول شاہ فیصل ،جی بی ایس ایس نمبر3 شاہ فیصل کالونی نمبر4،سٹیزن فائونڈیشن اسکول شاہ فیصل،گرین پبلک سیکنڈری اسکول گرین ٹائون،لانڈھی ٹائون کے عارف حسین انگلش سیکنڈری اسکول کیمپس ون لانڈھی ساڑھے 3، جی بی ایس ایس لیبراسکوائرلانڈھی،شیروڈ جی جی ایس ایس مظفرآباد لانڈھی،زاہد کڈزیونیورسٹی سیکنڈری اسکول فیچر کالونی لانڈھی،کورنگی ٹائون کے جی بی ایس ایس نمبر3کے ایریا51 بی کورنگی،آفتاب انگلش ہائی اسکول،پی ایم ٹی سوسائٹی کورنگی،اقراء فائونڈیشن ہائی اسکول سیکٹر35اے کورنگی نمبر4،نارتھ ناظم آبادٹائون کیسینٹ جوز ہائی اسکول حسین ڈسلوا ٹائون ،جی جی ایس ایس نمبر2ناظم آباد نمبر4،لیاقت آباد ٹائون کے ہیپی ڈیل جی بی ایس ایس ناظم آبادنمبر4،ملیرٹائون کے اشاعت القرآن جی بی ایس ایس جامع مسجد ملیر،محمد علی جوہراکیڈمی ماڈل کالونی ملیر،جی جی ایس ایس نمبر1سعود نمبر3،بن قاسم ٹائون کے پاکستان ماڈل ہائی اسکول فیز ون گلشن حدید،افق سیکنڈری اسکول سسٹم فیز 2 گلشن حدید اورگڈاپ ٹائون کے الحبیب پبلک اسکول سیکٹر 4 اے سرجانی ٹائون،جی بی ایس ایس سندھی میڈیم کنکر ولیج گڈاپ ،جی بی ایس ایس ہائر سیکنڈری اسکول سندھی میڈیم جام مراد علی گڈاپ ،بقائی کیڈٹ کالج آف سپرہائی وے گڈاپ روڈ،جی جی ایس ایس بھیروولیج ملیر،جی جی ایس ایس مراد میمن گوٹھ جبکہ ایس اے پبلک اسکول سیکٹر7ڈی فیاض آبادسرجانی ٹائون کوحساس امتحانی مراکز میں شامل کر لیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔