نیب ریفرنسز کی سماعت؛ نواز شریف اور مریم نواز احتساب عدالت میں پیش

ویب ڈیسک  جمعـء 23 فروری 2018
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر شریف فیملی کے خلاف دائر نیب ریفرنسز کی سماعت  کررہے ہیں۔ فوٹو: فائل

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر شریف فیملی کے خلاف دائر نیب ریفرنسز کی سماعت کررہے ہیں۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف، صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر نیب ریفرنسز کی سماعت کے لیے احتساب عدالت میں پیش ہوگئے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف، بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوگئے، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر شریف فیملی کے خلاف دائر نیب ریفرنسز کی سماعت  کررہے ہیں۔ سماعت کے دوران شریف فیملی کے وکیل خواجہ حارث کا برطانوی گواہ رابرٹ ریڈلے پر جرح جاری ہے۔

برطانوی گواہ رابرٹ ریڈلے نے بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ 360 قسم کے فونٹ موجود ہیں، 2005 سے پہلے کیلبری سمیت 6 کلیئر فونٹ موجود تھے، 2005 میں کیلبری فونٹ کی مختلف اقسام موجود تھیں جب کہ میں نے اپنی رپورٹ میں نہیں بتایا کہ کیلبری فونٹ کی اقسام موجود تھیں، کیلبری فونٹ کا ڈیزائن تیار کرنے والے کو 2005 میں ایوارڈ بھی دیا گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : کیلبری فونٹ 2007ء تک کمرشل بنیادوں پر موجود نہیں تھا

گزشتہ روز سماعت کے دوران احتساب عدالت نے نیب کے 2 ضمنی ریفرنسز پر نواز شریف کے اعتراضات پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جب کہ برطانوی گواہ فرانزک ایکسپرٹ رابرٹ ریڈلے سے شریف فیملی کے وکیل نے جرح کیا تھا جس پر انہوں نے بتایا کہ کیلبری فونٹ 2007 تک کمرشل بنیادوں پر موجود نہیں تھا یہ ابتدائی طور پر وزٹا ونڈوز میں استعمال ہوا۔ اس لیے یہ ڈیکلیریشن 31 جنوری 2007 سے پہلے کمرشل طور پر تیار نہیں ہو سکتے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔