- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
نیب ریفرنسز کی سماعت؛ نواز شریف اور مریم نواز احتساب عدالت میں پیش
اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف، صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر نیب ریفرنسز کی سماعت کے لیے احتساب عدالت میں پیش ہوگئے۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف، بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوگئے، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر شریف فیملی کے خلاف دائر نیب ریفرنسز کی سماعت کررہے ہیں۔ سماعت کے دوران شریف فیملی کے وکیل خواجہ حارث کا برطانوی گواہ رابرٹ ریڈلے پر جرح جاری ہے۔
برطانوی گواہ رابرٹ ریڈلے نے بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ 360 قسم کے فونٹ موجود ہیں، 2005 سے پہلے کیلبری سمیت 6 کلیئر فونٹ موجود تھے، 2005 میں کیلبری فونٹ کی مختلف اقسام موجود تھیں جب کہ میں نے اپنی رپورٹ میں نہیں بتایا کہ کیلبری فونٹ کی اقسام موجود تھیں، کیلبری فونٹ کا ڈیزائن تیار کرنے والے کو 2005 میں ایوارڈ بھی دیا گیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : کیلبری فونٹ 2007ء تک کمرشل بنیادوں پر موجود نہیں تھا
گزشتہ روز سماعت کے دوران احتساب عدالت نے نیب کے 2 ضمنی ریفرنسز پر نواز شریف کے اعتراضات پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جب کہ برطانوی گواہ فرانزک ایکسپرٹ رابرٹ ریڈلے سے شریف فیملی کے وکیل نے جرح کیا تھا جس پر انہوں نے بتایا کہ کیلبری فونٹ 2007 تک کمرشل بنیادوں پر موجود نہیں تھا یہ ابتدائی طور پر وزٹا ونڈوز میں استعمال ہوا۔ اس لیے یہ ڈیکلیریشن 31 جنوری 2007 سے پہلے کمرشل طور پر تیار نہیں ہو سکتے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔