سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3 ریکارڈ

ویب ڈیسک  جمعـء 23 فروری 2018
زلزلے کا مرکز اوستہ محمد بلوچستان اور زیرِزمین اس کی گہرائی 16 کلومیٹرریکارڈ ہوئی، زلزلہ پیمامرکز۔ فوٹو: فائل

زلزلے کا مرکز اوستہ محمد بلوچستان اور زیرِزمین اس کی گہرائی 16 کلومیٹرریکارڈ ہوئی، زلزلہ پیمامرکز۔ فوٹو: فائل

کراچی: سندھ اور بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.0 ریکارڈ کی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان اور سندھ کے سرحدی علاقوں سمیت کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.0 ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز اوستہ محمد بلوچستان جب کہ  زیرِزمین زلزلے کی گہرائی 16 کلومیٹرریکارڈ ہوئی۔

زلزلے کے جھٹکوں سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے جب کہ متعدد علاقوں میں مساجد سے اذان بھی دی گئیں۔ کئی مقامات پر کچے مکانات گرنے کی اطلاعات ہیں تاہم ان سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔