چین؛ حاملہ خاتون کو فوری اسپتال لے جانے کیلیے 18 سگنل گرین کردیے گئے

ویب ڈیسک  جمعـء 23 فروری 2018
زچگی کے درد سے تڑپتی ہوئی خاتون کو محض 9 منٹ میں 12 کلومیٹر دور اسپتال پہنچا دیا گیا۔ فوٹو: فائل

زچگی کے درد سے تڑپتی ہوئی خاتون کو محض 9 منٹ میں 12 کلومیٹر دور اسپتال پہنچا دیا گیا۔ فوٹو: فائل

بیجنگ: چین میں زچگی کے درد سے تڑپتی ہوئی خاتون کو بروقت اسپتال پہنچانے کے لیے ٹریفک پولیس نے 18 سگنلز کی لائٹس ’گرین‘ کردیں۔

چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوب مغربی صوبے کے شہر میانیانگ میں ٹریفک پولیس نے حاملہ خاتون کو اسپتال لے جانے والی نجی گاڑی کا راستہ نان اسٹاپ بنادیا جو دنیا میں آنے والے نئے مہمان کے لیے لائف لائن بن گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: آسٹریلوی خاتون 10 دن میں دوبار حاملہ ہوگئیں

زچگی کے درد میں تڑپتی ہوئی خاتون کو جس اسپتال لے جانا تھا وہ اس کے گھر سے 12 کلومیٹر دور تھا اور عام حالات میں یہ فاصلہ آدھے گھنٹے سے زائد وقت میں طے ہوتا ہے تاہم  پولیس نے خاتون کو بروقت اسپتال پہنچانے کے لیے راستے میں آنے والے 18 سگنلز کو ’گرین‘ کرکے نہ صرف راستہ نان اسٹاپ بنایا بلکہ صرف 9 منٹ میں 12 کلومیٹر کی مسافت طے کرادی۔

اسپتال پہنچنے کے بعد خاتون نے بچے کو جنم دے دیا اور اب زچہ وبچہ کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔