پریانکا نے غصے میں آکر اپنا ہی سر پھوڑ ڈالا

ویب ڈیسک  ہفتہ 24 فروری 2018
پریانکا ان دنوں امریکا میں سیریل’’کوانٹیکو3‘‘کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، فوٹوفائل

پریانکا ان دنوں امریکا میں سیریل’’کوانٹیکو3‘‘کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، فوٹوفائل

لاس اینجلس: نامور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا غصے میں نہایت خطرناک ہوجاتی ہیں جس کا مظاہرہ حال ہی میں دیکھنے میں آیاجب انہوں نے اپنا سرپھوڑنے کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی۔

بالی ووڈ سمیت ہالی ووڈ میں بھی اپنی صلاحیتوں اور بہترین اداکاری سے نام کمانے والی خوبرو اداکارہ پریانکا چوپڑا فطرتاً کافی نرم مزاج ثابت ہوئی ہیں، چاہے کتنی ہی بڑی مشکل سامنے آجائےپریانکا تمام پریشانیوں کا ڈٹ کر سامنا کرتی ہیں، اور تمام مسائل کو بہت اچھے طریقے سے نمٹانے کا ہنر جانتی ہیں۔ لیکن مشہور اداکارہ ہونے کے باوجود پریانکا ایک انسان بھی ہیں جو مشکل حالات اور بے تحاشہ کام کرنے کی وجہ سےتھکن اور ڈیپریشن کا شکار ہوجاتی ہیں اورجب پریانکا ڈیپریشن کا شکار ہوجاتی ہیں اس وقت بہت خطرناک ہوجاتی ہیں جس کا مظاہرہ حال ہی میں دیکھنے میں آیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شادی کرکے بچوں کی کرکٹ ٹیم بنانا چاہتی ہوں

پریانکا چوپڑا نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ایک خوبصورت شیشے کے گلاس میں کوئی مشروب پیتی ہوئی نظرآرہی ہیں، مشروب پینے کے بعد اچانک انہوں نے وہی گلاس اپنے سر پر دے مارا اور گلاس سے اپنا سر پھوڑ ڈالا۔ تاہم پریانکا کے سرکو تو کچھ نہیں ہوالیکن بیچارا شیشے کا نازک گلاس ٹکڑے ٹکڑے ہوگیا۔ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں بجنے والے گانے سے پتہ چلا کہ پریانکا نے اپنا سر کیوں پھوڑا۔

دراصل پریانکا اس وقت امریکا میں اپنے سیریل ’’کوانٹیکو3‘‘کی شوٹنگ کے سلسلے میں موجود ہیں،  ان کی شوٹنگ کا شیڈول نہایت سخت ہے اور انہیں لگاتار کئی کئی گھنٹے کام کرنا پڑرہا ہےجس کی وجہ سے ان کا دن اچھا نہیں گزرا یہی وجہ ہے کہ غصے میں آکر پریانکا نے گلاس اپنے سر پردے مارا۔

پریانکا کو شدیدغصے میں بھی اپنے چاہنے والوں کا بےحد خیال ہے جب ہی تو انہوں نے ویڈیو کے ساتھ احتیاطاً پیغام دیا کہ اس عمل کو کبھی اپنے گھر میں کرنےکی کوشش نہ کریں، میں نے یہ اسلئے کیا کیونکہ میرا دن برا گزرا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔