نیب نے 200ارب روپے کاقومی سرمایہ بچالیا،فصیح بخاری

آن لائن  پير 1 اپريل 2013
بدعنوانی ہونے سے قبل اس پرقابوپانے کی ذمے داری پوری کی،چیئرمین احتساب بیورو۔ فوٹو: فائل

بدعنوانی ہونے سے قبل اس پرقابوپانے کی ذمے داری پوری کی،چیئرمین احتساب بیورو۔ فوٹو: فائل

اسلام آ باد: قومی احتساب بیورونیب نے بدعنوانی کے تدارک کے لیے بین الاقوامی طریقے استعمال کرتے ہوئے ڈیڑھ کھرب روپے کے مختلف منصوبوں اورخریداریوں میں مداخلت کرتے ہوئے سال2012کے دوران 200ارب روپے کاقومی سرمایہ بچا لیا۔

نیب کے چیئرمین ایڈ مرل (ر)فصیح بخاری نے اتوارکومیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ نیب کسی کرپٹ شخص یاادارے کونہیں چھوڑے گی،نیب سزا یافتہ لوگوں کے بارے میں تفصیلات الیکشن کمیشن کوفراہم کرے گاجن میں پلی بارگین تفصیلات بینک قرضوں کے نادہندگان کے مقدمات شامل ہیں،نیب اس وقت صرف28فیصدافرادی قوت کے ساتھ کام کررہا ہے۔

3

انھوں نے کہاکہ نیب نے بدعنوانی کے وقوع پذیر ہونے سے قبل اس پرقابوپانے کی ذمے داری پوری کی ہے اورمختلف بڑے معاملات میں مداخلت کی ہے جہاں بھاری سرمایہ ملوث تھاجبکہ چھوٹے چھوٹے کیسوں کوایف ائی اے،انسدادبدعنوانی کے دیگرادارے پولیس اورمتعلقہ محکموںکونوٹس دینا چاہیے جن میں کسٹمزاورٹیکسوں کے ادارے شامل ہیں اور ان کیلیے الگ عدالتیں بھی موجودہیں،افرادی قوت کی کمی کے باوجودنیب نے ایسے وقت میں فعال کرداراداکیاجبکہ وہ خود تباہی کے دہانے تک پہنچ چکاہے،اس وقت ہم صرف اپنے عملے کے 28فیصد حجم کے ساتھ امور ادا کررہے ہیں اگرچہ ہم نے 260نئے تفتیش کاربھرتی کیے ہیں لیکن اب بھی ان کی کمی ہے،نئے افسران کی تربیت میں مزید6ماہ لگیں گے جس کے بعدان امورمیں مزیدمضبوطی آئے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔