مسیحی برادری نے ایسٹرمنایا،مذہب سے لگائو بڑھایا جائے، پوپ

نمائندہ ایکسپریس  پير 1 اپريل 2013
حکومت اقلیتوں کے حقوق کاتحفظ کرتی رہیگی، صدر زرداری، وزیراعظم کھوسو۔ فوٹو: فائل

حکومت اقلیتوں کے حقوق کاتحفظ کرتی رہیگی، صدر زرداری، وزیراعظم کھوسو۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: دنیابھرکی طرح پاکستان میں بھی مسیحی برادری نے اتوار کو ایسٹر کا دن منایا۔

پاکستان کے مختلف شہروں میں عیسائی برادری کی طرف ایسٹر کی تقریبات منعقد کی گئیں۔اس دن کی مناسبت سے پوپ فرانسس نے مسیحی  برادری پر زوردیاہے کہ وہ مذہب کیساتھ اپنے لگائو کو بڑھائیں۔انھوںنے اس موقع پردنیا بھرمیںامن کی اپیل کی ہے۔صدرزرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت آئین کے تحت اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کرتی رہے گی۔

12

نگران وزیراعظم میرہزارخان کھوسو نے کہاکہ  پاکستان میںمسیحی برادری قومی ڈھانچہ کا لازمی جزو ہے۔پاکستانی آئین میںغیرمسلموںمساوی حقوق‘مواقع اورتحفظ حاصل ہے۔ ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی مسیحی برادری نے ایسٹر کا تہوار مذہبی جوش و خروش سے منایا، گرجا گھروں میں خصوصی دعائیہ تقاریب کا انعقاد کیا گیا، مسیحی برادری نے ایسٹر کے موقع پر  خوشیوں کو دوبالا کرنے کیلیے خصوصی پکوان اور کیک تیار کرائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔