نا اہلی کا خوف، پارلیمنٹ لاجز کے واجبات کی ادائیگی کردی گئی

آن لائن  پير 1 اپريل 2013
پرویزالٰہی، امین فہیم، وقاص اکرم، گبول، تسنیم، نذرگوندل، شیرانی اور دیگرشامل.  فوٹو: اے پی پی

پرویزالٰہی، امین فہیم، وقاص اکرم، گبول، تسنیم، نذرگوندل، شیرانی اور دیگرشامل. فوٹو: اے پی پی

اسلام آباد: سابق ارکان اسمبلی پارلیمنٹ نے نا اہلی سے بچنے کیلئے اپنے ذمے پارلیمنٹ لاجز کے کروڑوں روپے کے واجبات جمع کرادیئے۔

13

آن لائن کے مطابق دستاویزات کے مطابق سید ممتاز علی گیلانی کے ایک لاکھ آٹھ ہزار روپے ، خواجہ شیراز  96ہزار ، لال محمد خان 80ہزار، چودھری لیاقت علی بھٹی 8ہزار ، امتیاز صفدر وڑائچ 48ہزار، راحیلہ بلوچ 12ہزار ، شیخ وقاص اکرم 28ہزار، نبیل گبول 60ہزار ، ملک جواد حسین 40ہزار ، شاہد حسن بھٹو 60ہزار ، مخدوم امین فہیم 64ہزار ، قمر زمان کائرہ 24ہزار، رانا فاروق سعید 4ہزار، دوست محمد خان 16ہزار، غوث بخش مہر 20ہزار، پروفیسر احسان اقبال 40ہزار ، انور علی چیمہ 28ہزار، چودھری پرویز الہی 32ہزار ، سردار سلیم 6ہزار، اکرم مسیح گل 28ہزار ، محمد معظم جتوئی 36ہزار، تسنیم قریشی 22ہزار، رانا آصف توصیف 8ہزار ، محمد جمیل ملک 32ہزار ، شاہ جہاں یوسف 24ہزار، ساجد حسین طوری 16 ہزار، حمید اللہ جان 16ہزار، چودھری وجاہت 20ہزار، مولانا محمد خان شیرانی 80 ہزار، ڈاکٹر فاروق ستار 88ہزار ، غیاث احمد میلا 40ہزار، نذر محمد گوندل 61ہزار، ڈاکٹر ندیم احسان 8ہزار، ساجد احمد 12ہزار، طارق تارڑ 28ہزار اور غلام فرید کاٹھیا کے ذمہ 48ہزار روپے واجب الادا تھے جو انہوں نے جمع کرا دیئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔