- جسٹس بابر ستار پر الزامات ہیں تو کلیئر کریں، فیصل واوڈا
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل؛ احد چیمہ کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں، ترجمان نیب
لاہور: ترجمان نیب نے کہا ہے کہ کرپشن الزامات پر گرفتار سابق ڈی جی ایل ڈی اے کی گرفتاری قانون کے مطابق کی گئی ہے اور نیب کے پاس احد چیمہ کی کرپشن کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔
ترجمان نیب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نیب کسی قسم کی دھمکی اور احتجاج کو اپنے کام میں رکاوٹ نہیں بننے دے گا، نیب پہلے ہی انتہائی نامساعد حالات کے باوجود اپنا کام شفافیت اور انصاف کے اصولوں کے مطابق کررہا ہے اور مشکل حالات میں بھی کرتا رہے گا۔
نیب کا کسی سیاست، سیاسی جماعت یا گروپ سے کوئی تعلق نہیں، ترجمان
انہوں نے کہا کہ نیب کا کسی سیاست، سیاسی جماعت یا گروپ سے کوئی تعلق نہیں جب کہ کسی بھی امتیازی سلوک کا کوئی احتمال نہیں نہ ہی کبھی ایسا کیونکہ نیب کی پہلی اور آخری وابستگی صرف پاکستان، آئین پاکستان اور عوام سے ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کرپشن، سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ گرفتار
ترجمان نے کہا کہ احد چیمہ کو قانون کے مطابق گرفتار کیا گیا اور نیب کے پاس ملزم کی بدعنوانی سے متعلق ٹھوس شواہد موجود ہیں اور ریمانڈ کے اختتام پر وضاحت احتساب عدالت میں رپورٹ کی صورت میں پیش کی جائے گی۔ نیب دفتر میں رینجرز کی تعیناتی احد چیمہ کی حفاظت اور ریکارڈ کے تحفظ کےلیے ضروری ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: احد چیمہ کی گرفتاری پر پنجاب بیوروکریسی نے کام چھوڑ دیا
واضح رہے کہ نیب نے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( ایل ڈی اے) کے سابق ڈائریکٹر جنرل احد چیمہ کو کرپشن الزامات کے تحت گرفتار کیا تھا جب کہ ان کی گرفتاری پر پنجاب کی بیوروکریسی نے احتجاجاً کام چھوڑ دیا ہے۔
آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل؛ نیب نے احد چیمہ کے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ قبضے میں لے لیا
دریں اثنا نیب حکام کا کہنا ہے کہ سابق ڈی جی لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی احد چیمہ کے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ سے حاصل ہونے والے پیغامات اور دستاویزات سے بڑے پیمانے پر انکشافات کا امکان ہے۔
نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ احد چیمہ کے موبائل اور لیپ ٹاپ سے اہم مواد ملا ہے تاہم کافی ڈیٹا ڈیلیٹ بھی ہے جسے ریکور کرنے کے لیے ماہرین کی خدمات حاصل کر لی ہیں، ڈیٹا ریکوری کی بنیاد پر تحقیقات کو مزید آگے بڑھایا جائے گا اور اس کیس میں کسی قسم کے دباؤ کو خاطر میں نہیں لایا جائے گا۔
ڈیٹا ریکوری کے ماہرین کی خدمات حاصل کرلی گئیں
ایکسپریس نیوز کے نمائندے کے مطابق نیب کی تحقیقاتی ٹیم احد چیمہ کے ای میل ایڈریس سے حاصل ہونے والے مواد اور چند اہم ٹیلی فون کالز کے ریکارڈز کا جائزہ لے رہی ہے جس کی بنیاد پر تحقیقات کو آگے بڑھاتے ہوئے ڈیٹا ریکوری کے ماہرین کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں۔
ذرائع نیب کے مطابق احد چیمہ کے سعودی عرب روانہ ہونے کی اطلاعات تھیں جس کے بعد اُن کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے اور اس کیس کو بغیر کسی دباؤ میں آئے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا اور اس سلسلے میں تمام آئینی اور قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے اور اس کیس میں جانبداری کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
دوسری جانب مال روڈ پر پنجاب اسمبلی کے قریب نیب کے زیر حراست احد چیمہ کے حق میں بینرز لگ گئے ہیں جن پر ان کے دور میں کرائے گئے ترقیاتی کاموں کی تفصیلات درج ہیں۔
واضح رہے کہ سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو 21 فروری کو آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا تھا، ترجمان نیب کا کہنا تھا کہ احد چیمہ کو دو بار طلب کیا گیا تھا تاہم وہ حاضر نہیں ہوئے اور نہ ہی اپنے جائیداد کی تفصیلات جمع کرائی تھی جس پر انہیں حراست میں لیا گیا ہے۔
دوسری جانب احد چیمہ کی گرفتاری کے بعد بیوروکریسی نے ہڑتال کردی اور ڈی ایم جی افسران نے اپنے دفاتر کو تالے لگا کر سیکرٹیریٹ آفس بند کردیے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔