- کراچی میں مرکزی مویشی منڈی کب اور کہاں سجے گی؟
- پاکستان ویسٹ انڈیز ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا
- اسحاق ڈار کی پی ٹی آئی کو ساتھ کام کرنے کی پیش کش
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی، اسلام آباد میں رونمائی
- وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
- برطانیہ کا ایرانی ڈرون انڈسٹری پر نئی پابندیوں کا اعلان
- سزا اور جزا کے بغیر سرکاری محکموں میں اصلاحات ممکن نہیں، وزیر اعظم
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست
- حماس کی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دیدی
دبئی: پاکستان سپر لیگ کے چوتھے میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 34 رنز سے شکست دے دی۔
دبئی میں جاری پاکستان سپر لیگ کے چوتھے میچ میں پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 176 رنز بنائے جس کے جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 142 رنز تک ہی محدود رہی۔ لک رونکی اور چڈوک والٹن نے اننگز کا آغاز کیا لیکن دونوں بالترتیب 3 اور 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ آصف علی بھی صرف 7 رنز ہی بناسکے اور حسین طلعت کی اننگز بھی 2 رنز تک محدود رہی۔
بعد میں آنے والے کھلاڑیوں میں بھی کسی نے خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھائی، شاداب خان 2 اور اندرے رسل 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ سمت پٹیل کی اننگز بھی 23 رنز تک محدود رہی۔ فہیم اشرف آخری اوور تک وکٹ پر ڈٹے رہے، اس دوران انہوں نے اپنی نصف سنچری مکمل کی اور وہ 54 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ پشاور زلمی کی جانب سے عمید آصف نے 4 ابتشام شیخ نے 3 جب کہ کرس جورڈن اور وہاب ریاض نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔
OUT! 3.6 Umaid Asif to Hussain Talat
Watch ball by ball highlights at https://t.co/ho1TQeBtzk#HBLPSL #DilSeJaanLagaDe #IUvPZ #Cricingif #PSL2018 pic.twitter.com/NqkQghuBV7— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 24, 2018
اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو کامران اکمل اور تمیم اقبال نے ٹیم کو 69 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا تاہم کامران اکمل 32 گیندوں پر 53 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے۔ تمیم نے ڈیرن اسمتھ کے ساتھ ملکر اسکور بورڈ کو آگے بڑھایا مگر 121 کے مجموعی اسکور پر تمیم 39 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔
دونوں اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد دیگر کھلاڑی زیادہ دیر وکٹ پر نہ رکے، اسمتھ بھی 30 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے جب کہ کپتان ڈیرن سیمی بھی صرف 9 رنز ہی بناسکے، حارث سہیل بھی 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تاہم محمد حفیظ 30 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے فہیم اشرف نے 2 جب کہ محمد سمیع، رومان رئیس، اندرے رسل، سمت پٹیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
The young brigade wreaking havoc!#Yellowstorm #IUvPZ pic.twitter.com/FhMvu887Hr
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 24, 2018
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔