نیو سندھ سیکریٹریٹ میں آتشزدگی، وزرا کے دفاتر کے ریکارڈ جل گئے

ویب ڈیسک  ہفتہ 24 فروری 2018
عمارت میں وزیراعلی سندھ کا دفتر بھی موجود ہے،فوٹو:فائل

عمارت میں وزیراعلی سندھ کا دفتر بھی موجود ہے،فوٹو:فائل

 کراچی: نیو سندھ سیکریٹریٹ کی عمارت میں آتشزدگی کے نتیجے میں کئی محکموں کا ریکارڈ جل گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیو سندھ سیکریٹریٹ کی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جسے بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا جس کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمارت کے جس حصے میں آگ لگی وہاں وزیر اعلیٰ سندھ سمیت دیگروزراء اور محکموں کے دفاتر ہیں جن میں صحت، ایس این جی ڈی، خوراک، تعلیم کے محکمے شامل ہیں ۔آتشزدگی کے بعد مختلف محکموں کا ریکارڈ جل گیا جب کہ دفاتر میں موجود فرنیچر بھی جل کر خاکستر ہوگیا۔

آگ لگنے کی فوری طور پر وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں جب کہ اطلاع ملنے پر متعلقہ محکموں کے افسران بھی پہنچ گئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔