کوئٹہ فائنل میں پہنچی تو ہمارے غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آجائیں گے، سرفراز احمد

ویب ڈیسک  اتوار 25 فروری 2018

 دبئی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ اگر ہماری ٹیم پی ایس ایل تھری کے فائنل میں پہنچی تو ہماری ٹیم کے غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آنے کے لیے تیار ہوجائیں گے۔

روزنامہ ایکسپریس کے اسپورٹس ایڈیٹر سلیم خالق کو دیے گئے انٹرویو میں سرفراز احمد نے کہا کہ امید ہے ٹیم ایونٹ کے فائنل تک رسائی حاصل کرے گی اور اس بار فائنل میں پہنچے تو ہارنے کی روایت کو  توڑیں گے اور فتح سے ہم کنار ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز فائنل میں جگہ بناتی ہے تو غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آنے کے لیے رضامند ہوجائیں گے اس سلسلے میں کھلاڑیوں سے بات چیت جاری ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پی ایس ایل تھری؛ کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 19 رنز سے شکست دیدی

پی ایس ایل تھری کے افتتاحی میچ میں شکست پر کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ایونٹ کا آغاز اچھا نہیں رہا، بولنگ اچھی رہی لیکن بیٹنگ میں بہت غلطیاں کیں اور اہم مواقع پر وکٹیں گنوائیں  جس کی وجہ ڈاٹ بالز تھیں جس سے بلے بازوں پر دباؤ بڑھا تاہم اگلے میچز میں غلطیوں پر قابو پائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔