- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
کوئٹہ فائنل میں پہنچی تو ہمارے غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آجائیں گے، سرفراز احمد
دبئی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ اگر ہماری ٹیم پی ایس ایل تھری کے فائنل میں پہنچی تو ہماری ٹیم کے غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آنے کے لیے تیار ہوجائیں گے۔
روزنامہ ایکسپریس کے اسپورٹس ایڈیٹر سلیم خالق کو دیے گئے انٹرویو میں سرفراز احمد نے کہا کہ امید ہے ٹیم ایونٹ کے فائنل تک رسائی حاصل کرے گی اور اس بار فائنل میں پہنچے تو ہارنے کی روایت کو توڑیں گے اور فتح سے ہم کنار ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز فائنل میں جگہ بناتی ہے تو غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آنے کے لیے رضامند ہوجائیں گے اس سلسلے میں کھلاڑیوں سے بات چیت جاری ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: پی ایس ایل تھری؛ کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 19 رنز سے شکست دیدی
پی ایس ایل تھری کے افتتاحی میچ میں شکست پر کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ایونٹ کا آغاز اچھا نہیں رہا، بولنگ اچھی رہی لیکن بیٹنگ میں بہت غلطیاں کیں اور اہم مواقع پر وکٹیں گنوائیں جس کی وجہ ڈاٹ بالز تھیں جس سے بلے بازوں پر دباؤ بڑھا تاہم اگلے میچز میں غلطیوں پر قابو پائیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔