- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ کو مسترد کردیا
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، قاضی فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
بلوچستان میں نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کا کیمپس بنے گا
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک میں ٹیکسٹائل سیکٹر کے فروغ اور ہنرمند افراد قوت میں اضافے کے لیے بلوچستان میں نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی ( این ٹی یو ) کا کیمپس بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے ٹیکسٹائل ڈویژن نے وفاقی حکومت سے 3ارب روپے مانگ لیے ہیں۔
’’ایکسپریس‘‘ کو موصول دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے ملک کے ٹیکسٹائل سیکٹر کے فروغ کے لیے مختلف مقامات پر نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد (این ٹی یو) کے کیمپس قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،اس سلسلے میں چند ماہ قبل ٹیکسٹائل ڈویژن کی جانب سے صوبہ سندھ، خیبر پختونخوا، پنجاب اور بلوچستان کی صوبائی حکومتوں کو مراسلہ بھی ارسال کیا گیا تھا، نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد( این ٹی یو ) ٹیکسٹائل ڈویژن کے ماتحت ہے جو ٹیکسٹائل سے متعلقہ مضامین میں گریجویٹ، انڈر گریجویٹ سمیت متعدد پروگرامز اور کورسز کراتی ہے۔ مراسلے میں صوبائی حکومتوں سے نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کے سب کیمپس کھولنے کے لیے تعاون مانگا گیا تھا۔
جس پر خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی حکومتوں نے رضامندی ظاہر کی تھی جس پر وفاقی حکومت نے پہلے مرحلے میں آئندہ مالی سال بلوچستان میں کیمپس قائم کرنے کافیصلہ کیاہے جس کے لیے ٹیکسٹائل ڈویژن کی جانب سے حکومت سے 3 ارب روپے مانگے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ٹیکسٹائل ڈویژن کی جانب سے گوجرانوالہ میں این ٹی یو کا سب کیمپس قائم کرنے کی تجو یز زیرغور ہے، اسی طرح خیبر پختونخوا میں ڈی آئی خان میں بھی سب کیمپس قائم کیے جانے کی تجویز زیرغور ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔