راولپنڈی: وکلاء نے تلخ کلامی کے بعد جج کو کمرہ عدالت میں بند کرکے تالا لگا دیا

ویب ڈیسک  پير 1 اپريل 2013
وکلاء گردی کےخلاف ججز نےکام چھوڑدیا اور مذاکرات کے بعد وکلاء نے ساڑھے 3 گھنٹے بعد عدالت کا تالا کھول دیا  فوٹو: ایکسپریس نیوز ، فائل

وکلاء گردی کےخلاف ججز نےکام چھوڑدیا اور مذاکرات کے بعد وکلاء نے ساڑھے 3 گھنٹے بعد عدالت کا تالا کھول دیا فوٹو: ایکسپریس نیوز ، فائل

راولپنڈی: ضلع کچہری میں وکلاء نے تلخ کلامی کا بدلا لینے کے لیے ایڈیشنل سیشن جج اسلم گوندل کو کمرہ عدالت میں بند کرکے تالا لگا دیا ۔

اقیکسپریس نیوز کے مطابق کچھ وکلاء اپنے موکل کی ضمانت کے لئے ایڈیشنل سیشن جج اسلم گوندل کے سامنے پیش ہوئے، جس پر جج نے انہیں بتایا کہ وہ اس وقت ریٹرننگ افسر کے فرائض ادا کررہے ہیں ، جیسے ہی وقت ملے گا وہ کیس سن لیں گے ، جس پر وکلاء مشتعل ہوگئے، تلخ جملوں کے تبادلے کے بعد وکلاء نے جج کو کمرہ عدالت میں بند کرکے تالا لگا دیا تاہم  جج اسلم گوندل پچھلےدروازے سے کمرہ عدالت سے باہر نکل گئے۔

واقعے کے بعد وکلاء گردی کےخلاف ججز نےکام چھوڑدیا اور مذاکرات کے بعد وکلاء نے ساڑھے 3 گھنٹے بعد عدالت کا تالا کھول دیا تاہم واقعےکی تحقیقات کےلئے 5 رکنی کمیٹی بنادی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔