عراقی شہر تكريت میں پولیس ہیڈکوارٹرپر خودکش حملہ، 7 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ویب ڈیسک  پير 1 اپريل 2013
 ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد پولیس اہلکاروں کی ہے،پولیس حکام فوٹو: اے ایف پی

ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد پولیس اہلکاروں کی ہے،پولیس حکام فوٹو: اے ایف پی

بغداد: عراق کے شہر تکریت میں پولیس ہیڈ کوارٹر پر خود کش حملے کے نتیجے میں  7 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق تکریت میں پولیس کے ہیڈکوارٹرز کے قریب خود کش حملہ آور نے بارودی مواد سے بھرے ٹینکر کو اڑا دیا، دھماکے میں 7 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔ پولیس حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد پولیس اہلکاروں کی ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس عراق میں  شدت پسندوں کی جانب سے پر تشدد کارروائیوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔