کرپشن کے خاتمے تک نظام درست نہیں ہوگا، ڈاکٹرفاروق ستار

ویب ڈیسک  پير 1 اپريل 2013
موروثی سیاست قائم رہی تو ملک کو نقصان ہوگا، اس مرتبہ ٹیکس چوروں کو الیکشن نہیں لڑنے دیں گے۔ فاروق ستار فوٹو: فائل

موروثی سیاست قائم رہی تو ملک کو نقصان ہوگا، اس مرتبہ ٹیکس چوروں کو الیکشن نہیں لڑنے دیں گے۔ فاروق ستار فوٹو: فائل

کراچی: ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ کرپشن کے خاتمے تک نظام درست نہیں ہوگا۔

سٹی کورٹ کراچی کے باہر میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ہمارے امیدواروں نے مختلف حلقوں سے کاغذات نامزدگی داخل کرائے ہیں جنہیں کلیئر کردیا گیا ہے، انتخابات کے ذریعے متوسط طبقے کو ایوانوں میں لایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موروثی سیاست قائم رہی تو ملک کو نقصان ہوگا،ایم کیوایم ہمیشہ عوام کی عدالت میں جانے کے لئے تیار رہتی ہے اوراس مرتبہ ٹیکس چوروں کو الیکشن نہیں لڑنے دیں گے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔