آئندہ کوئی فیصلہ جلد بازی میں نہیں کرونگی، کنگنا

نیٹ نیوز  منگل 2 اپريل 2013
فلم ’’ڈرٹی پکچر‘‘ میں کام سے انکار بڑی غلطی تھی، بالی وڈ اداکارہ  فوٹو : فائل

فلم ’’ڈرٹی پکچر‘‘ میں کام سے انکار بڑی غلطی تھی، بالی وڈ اداکارہ فوٹو : فائل

ممبئی:  بالی وڈ اداکارہ کنگنارناوت نے کہا ہے کہ آئندہ نئی فلم کے حوالے سے فیصلہ جلد بازی میں نہیں کرونگی۔

انھوں نے کہا کہ جلدبازی کے نتیجے میں حال ہی میں ایک اچھی فلم سے محروم رہی ہوں ۔اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کرتی رہوں گی ۔اچھی فلم چھوڑنے کی روایت اب آگے نہیں بڑھائوں گی ۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ ’’ڈرٹی پکچر‘‘میں کام کرنے سے انکار زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی۔

ایک انٹرویو کے دوران کنگنا نے کہا کہ بعد میں فلم کی مقبولیت دیکھ کر مجھے احساس ہوا کہمجھ سے کتنی بڑی غلطی سرزد ہو چکی ہے یہی وجہ ہے وہ اب اس طرح کی کوئی غلطی نہیں دہرانا چاہتیں کنگنا رناوت اس سال فلم بینوں کو کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی کنگنا رانوت اس وقت کوئین ’’راجو ریوالور رانی‘‘، ’’آئی لو نیو ائیر‘‘ اور’’ کرش تھری‘‘جیسی فلموں میں کام کر رہی ہیں جو اس سال نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔