چھوٹے تاجروں کا ملک گیر کنونشن ہفتہ کو کراچی میں ہوگا

بزنس رپورٹر  منگل 2 اپريل 2013
رابطہ مہم شروع، دعوت نامے بھیجے جارہے ہیں، چاروں صوبوں سے شرکت ہوگی، سندھ تاجر اتحاد    فوٹو : ایکسپریس

رابطہ مہم شروع، دعوت نامے بھیجے جارہے ہیں، چاروں صوبوں سے شرکت ہوگی، سندھ تاجر اتحاد فوٹو : ایکسپریس

کراچی:  سندھ تاجر اتحاد کے تحت چھوٹے تاجروں کا ملک گیر کنونشن ہفتہ6 اپریل کو کراچی میں منعقد ہوگا۔

سندھ تاجر اتحاد کے جنرل سیکریٹری اسماعیل لالپوریہ کے مطابق ’’آئیں مل کر معیشت بچائیں‘‘ کے عنوان سے کراچی کے مقامی ہال میں منعقد ہونے والے کنونشن میں کراچی سمیت سندھ بھر کے تاجروں کے ساتھ ساتھ بلوچستان، پنجاب، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر سے بھی تاجروں کی شرکت متوقع ہے۔

کنونشن میں شرکت کے لیے سندھ کے مختلف شہروں میں رابطہ مہم اور دعوت ناموں کی تقسیم جاری ہے۔ سندھ تاجر اتحاد کے رہنمائوں نے سندھ کی نگراں حکومت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ملک بھر میں قائم ہونے والی نگراں حکومتیں سیاست سے بالاتر ہوکر خدمات انجام دیں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔