- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو برانڈ ایمبیسڈر مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
- ایف بی آر نے ایک آئی ٹی کمپنی کی ٹیکس ہیرا پھیری کا سراغ لگا لیا
- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
- خاتون ڈاکٹرز سے علاج کرانے والی خواتین میں موت کا خطرہ کم ہوتا ہے، تحقیق
- برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
ہیروئن کیس:وجیندرکا فوری ڈرگ ٹیسٹ لینے کا حکم
پٹیالہ / چندی گڑھ: اولمپک میڈلسٹ باکسر وجیندر سنگھ کے منشیات کیس میں ملوث پائے جانے کے معاملے پر بھارتی وزارت کھیل نے نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی ( ناڈا ) کو ان کا ڈرگ ٹیسٹ لینے کی ہدایت کردی۔
وزارت کھیل نے ناڈا کے نام مراسلے میں کہاکہ میڈیا میں آنے والی رپورٹس کے بعد باکسر پریشان دکھائی دے رہا ہے، اس کیس کے اثرات کھیل کی دیگر ملکی شخصیات پر بھی پڑرہے ہیں، اس لیے ناڈا کو فوری طور پر وجیندر کا ’ آئوٹ آف کمپی ٹیشن ‘ ڈرگ ٹیسٹ کرنا چاہیے۔
اس سے قبل ناڈاکے ڈائریکٹر مکل چٹرجی نے میڈیا کو بتایا تھا کہ وجیندر کو ایونٹ سے باہر ڈرگ استعمال کرنے پر سزا دینا مشکل ہے، ہیروئن ایک ممنوعہ ڈرگ ہے لیکن کسی بھی ایتھلیٹ کو اسی صورت میں سزا دی جاسکتی ہے جب دوران ایونٹ ٹیسٹنگ میں ڈوپ ٹیسٹ مثبت آجائے۔
وجیندر حالیہ دنوں میں کسی بھی ایونٹ کے لیے ٹریننگ نہیں کررہا لہذا اسے سزا نہیں دی جاسکتی،تاہم اب بھارتی وزارت کھیل اس سلسلے میں ناڈا کو باقاعدہ حکم دے دیا ہے، دوسری جانب انڈین باکسنگ کوچ جی ایس ساندھو نے بیجنگ اولمپکس کے برانز میڈلسٹ وجیندر کو مشورہ دیاکہ عدالتی حکم کا انتظار کیے بغیر اسے پولیس سے تعاون کرتے ہوئے اپنے خون اور بال کی سیمپلز حکام کو دے دینا چاہئیں۔
ہیروئن کا نشہ کرنے میں ان کا ساتھ دینے والے ایک اور باکسر رام سنگھ کے خون اور بال کے سیمپلز پولیس حاصل کرچکی ہے، آفیشلزکا کہنا ہے کہ وجیندر کے سیمپلز لینے کی اجازت کیلیے عدالت سے رجوع کیا جا سکتا ہے،واضح رہے کہ باکسر گذشتہ برس منعقدہ لندن گیمز میں کوارٹر فائنل تک محدود رہے تھے، حالیہ دنوں میں بھارتی پنجاب میں حکام نے بڑی مقدار میں منشیات پکڑی ہے،2011 میں پنجاب یونیورسٹی کی ایک مطالعاتی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ صوبے کے70 فیصد نوجوان ڈرگز یا الکوحل کے عادی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔