- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
- وزیراعظم کا اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ملک گیر مہم تیز کرنے کا حکم
- جی-7 وزرائے خارجہ کا اجلاس؛ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
- پنڈی اسٹیڈیم میں بارش؛ بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پر سوال اٹھادیا
- اس سال ہم بھی حج کی نگرانی کرینگے شکایت ملی تو حکام کو نہیں چھوڑیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- بشریٰ بی بی کو کھانے میں ٹائلٹ کلینر ملا کر دیا گیا، عمران خان
- عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں منظور، طبی معائنہ کروانے کا حکم
- حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا، تمام ڈرونز مار گرائے؛ ایران
- 25 برس مکمل، علیم ڈار دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے
- قومی اسمبلی: جمشید دستی اور اقبال خان کے ایوان میں داخلے پر پابندی
- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر حملہ، خودکش بمبار کی شناخت
- مولانا فضل الرحمٰن کو احتجاج کرنا ہے تو کے پی میں کریں ، بلاول بھٹو زرداری
- کراٹے کمبیٹ 45؛ شاہ زیب رند نے ’’بھارتی کپتان‘‘ کو تھپڑ دے مارا
- بلوچستان کابینہ کے 14 وزراء نے حلف اٹھا لیا
- کینیا؛ ہیلی کاپٹر حادثے میں آرمی چیف سمیت 10 افسران ہلاک
- قومی و صوبائی اسمبلی کی 21 نشستوں کیلیے ضمنی انتخابات21 اپریل کو ہوں گے
- انٹرنیٹ بندش کا اتنا نقصان نہیں ہوتا مگر واویلا مچا دیا جاتا ہے، وزیر مملکت
وینا ملک کی شوہر کے ساتھ شوبز میں بھرپور انٹری کی تیاریاں
لاہور: معروف اداکارہ وینا ملک نے ایک بار پھر سے شوبز سرگرمیوں میں بھرپور انداز سے انٹری کی تیاریاں شروع کردیں، اس مرتبہ وہ اکیلی نہیں بلکہ اپنے شوہر اسد بشیر خٹک کے ہمراہ اپنی آواز کا جادو چلاتی دکھائی دیں گی۔
اس سلسلے میں انھوں نے حال ہی میں اپنا ایک نئی وڈیو تیار کی ہے جس کے ٹیزر کو سوشل میڈیا پر زبردست رسپانس ملا ہے۔ اس حوالے سے ’’روزنامہ ایکسپریس ‘‘ سے بات کرتے ہوئے وینا ملک نے کہا کہ شوبز میری پہچان ہے اوراس کی وجہ سے خوب شہرت حاصل کی۔ یہی وہ شعبہ ہے جس کی بدولت دنیا بھرمیں میرے پرستاروں کی تعداد میں حیرت انگیز اضافہ ہوا لیکن جہاں تک بات میری نئی اننگز کی ہے تواس میں بہت ہی منفرد انداز میں کام کرتی دکھائی دوں گی۔
وینا ملک نے کہا کہ اس مرتبہ میں نے اپنے شوہراسد کے ساتھ مل کر موسیقی کے کچھ نئے تجربات کیے ہیں ہم نے ایک وڈیو بھی تیار کی ہے اس کی لانچنگ تقریب جلد منعقد کی جائے گی لیکن اس سے پہلے ہم نے اپنے گیت کا ایک ٹیزر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا تھا جس کا رسپانس ہماری توقعات سے بڑھ کرسامنے آیا ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ جب بھی شائقین کو کوئی نئی چیز دیکھنے کا موقع فراہم کیا جاتا ہے تو وہ اسے پسند کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں میوزک کا شعبہ شدید بحران سے دوچار ہے لیکن ہم نے کوشش کی ہے کہ شائقین موسیقی اورخاص طور پر نوجوان نسل کی پسند کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسا کام پیش کریں جس سے وہ لطف اندوز ہوسکیں۔
ایک سوال کے جواب میں وینا ملک نے کہا کہ شوبز کی دنیا میں بہت سے نئے پروجیکٹس کرنے کا ارادہ ہے مگراب میرا زیادہ تر کام اسد کے ساتھ ہی ہوگا، جہاں تک بات فلموں میں کام کرنے کی ہے تو ہم ایک ایسے پروجیکٹ پر کام کرنے کی تیاریاں بھی کررہے ہیں، جس میں اسد اور میں مرکزی کردار نبھائیں گے جبکہ اس کی کہانی کے حوالے سے فی الوقت تفصیلات نہیں دے سکتی لیکن یہ ضرور بتاسکتی ہوں کہ یہ اپنے طرزکی ایک نئی اور منفرد کہانی ہوگی جس میں فلم بینوں کے لیے ایک اچھے مثبت پیغام کے ساتھ تفریح کے لیے بہت کچھ ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔