ظلم کرینگے تو جاگیرداروں کو عوامی غضب کا سامنا ہوگا، الطاف حسین

ایکسپریس ڈیسک  منگل 2 اپريل 2013
متحدہ قومی موومنٹ میں غریب کارکنوں کو ہاری کسان کی مانند نہیں سمجھا جاتا۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ میں غریب کارکنوں کو ہاری کسان کی مانند نہیں سمجھا جاتا۔ فوٹو: فائل

لندن: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم میں غریب کارکنوں کو ہاری کسان کی مانند نہیں سمجھا جاتا۔

وہ پیرکوملتان میں ایم کیو ایم جنوبی پنجاب کے عہدیداروں اور کارکنوں سے ٹیلی فون پر بات چیت کررہے تھے۔انھوں نے پاکستان بالخصوص جنوبی پنجاب کے جاگیرداروں اور بے لگام سرمایہ داروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کرنے والے غریب محنت کشوں کو ظلم کا نشانہ بنایا گیا تو انھیں ملک بھر میں عوامی غیض وغضب کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انھوں نے کہا کہ الطاف حسین پر محلات بنانے یا اپنے رشتے داروں کے نام سے زمین الاٹ کرانے کا الزام کوئی نہیں لگاسکا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔