- خانیوال میں آئی ایس آئی افسران کو شہید کرنے والا دہشت گرد ہلاک
- پاسپورٹ کی فیس میں اضافے سے متعلق خبریں بے بنیاد قرار
- اردو زبان بولنے پر طالبعلم کے ساتھ بدسلوکی؛ اسکول کی رجسٹریشن معطل، جرمانہ عائد
- کراچی میں آئندہ 3 روز موسم خشک اور راتیں سرد رہنے کی پیشگوئی
- عمران خان کا بنی گالہ منتقل ہونے کا فیصلہ
- وزیراعظم اور آرمی چیف کی زخمیوں کی عیادت، شہباز شریف آئی جی پر برہم
- چوہدری شجاعت ق لیگ کے صدررہیں گے یا نہیں، فیصلہ کل سنایا جائیگا
- زرداری پر قتل کا الزام، شیخ رشید تھانے میں پیش نہ ہوئے، مقدمہ درج ہونے کا امکان
- اے سی سی اے مضمون میں پہلی پوزیشن؛ پاکستانی طالبعلم عالمی ایوارڈ کیلئے نامزد
- پوتن نے اپنی افواج کو مجھے میزائل حملے میں قتل کرنے کا حکم دیا تھا؛ بورس جانسن
- انٹربینک میں ڈالر 269 اور اوپن مارکیٹ میں 275 روپے تک پہنچ گیا
- بجلی اور حرارت کے بغیر مچھربھگانے والا نظام، فوجیوں کے لیے بھی مؤثر
- اے آئی پروگرام کا خود سے تیارکردہ پروٹین، مضر بیکٹیریا کو تباہ کرنے لگا!
- بھارتی کسان نے جامنی اور نارنجی رنگ کی گوبھیاں کاشت کرلیں
- جنوبی کوریا نے ’فائرنگ‘ پر شمالی کوریا سے معذرت کرلی
- عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت بڑھ گئی
- کرناٹک میں گائے ذبح کرنے کے الزام پر نوجوان پر انتہا پسند ہندوؤں کا تشدد
- پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزے پر منگل سے مذاکرات شروع ہوں گے
- فواد چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل ریمانڈ منظور
- صرف غیر ملکی کوچز ہی کیوں! پاکستان میں بھی قابل لوگ موجود ہیں، شاہد آفریدی
متحدہ میرے مقابلے پر امیدوار بٹھالے گی،مشرف

خراب موسم کیوجہ سے طیارہ لاہور بھیج دیاگیا، سابق صدر کو 3 گھنٹے لاؤنج میں بیٹھنا پڑا۔ فوٹو : آن لائن
اسلام آباد: آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف پیر کی شب اسلام آباد پہنچ گئے بینظیر بھٹو انڑنیشنل ائیرپورٹ پر اے پی ایم ایل کے چند کارکنوں نے انکا استقبال کیا۔
سابق صدر کراچی سے خصوصی طیارے کے ذریعے جو مسقط سے چارٹر کیا گیا تھا کراچی سے سہ پہر چار بج کر آٹھ منٹ پر روانہ ہوا، اسلام آباد میں خراب موسم کی وجہ سے طیارے کو لاہور ڈائیورٹ کردیا گیا ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر جنرل ر پرویز مشرف کے ساتھی راشد قریشی نے بتایاکہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ائیرپورٹ پر سابق صدر مشرف کو کارکنوںسے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
اس سے پہلے جب سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے طیارے کو لاہور میں اتارا گیا تو سابق صدر کو حج ٹرمینل کے وی آئی پی لاؤنج میں ت3 گھنٹے تک بیٹھنا پڑا، اطلاع ملتے ہی آل پاکستان مسلم لیگ کے کارکن بھی ائیر پورٹ پہنچ گئے تاہم انھیں آگے نہ جانے دیا گیا۔ ثناء نیوز کیمطابق پرویز مشرف نے ایک ٹی وی انٹرویو میں اس امید کا اظہار کیا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کراچی میں حلقہ این اے 250 سے اپنے امید وار کو ان کے حق میں دستبردار کروا دے گی۔
عمران خان کے مستقبل کے بارے میں پرویز مشرف نے کہا کہ انھیں کوئی سونامی آتا تو دکھائی نہیں دے رہا لیکن عمران خان اگر وسیع انتخابی اتحاد بنا لیں تو شاید وزیر اعظم بن جائیں۔ ہمارے مانٹیرنگ ڈیسک کے مطابق عمان کی حکومت نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کیلیے خصوصی طیارہ بھجوا دیا ہے ، آئی این پی کے مطابق پرویز مشرف نے 9 سیٹر طیارہ یو اے ای کی ایک کمپنی سے کرایے پر حاصل کیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔