بلاول بھٹو غیر ملکی دورہ مکمل کر کے کراچی پہنچ گئے

اسٹاف رپورٹر  منگل 2 اپريل 2013
کل بھٹو کی برسی کی تقریبات میں شرکت اوراجلاس کی صدارت کرینگے  فوٹو : فائل

کل بھٹو کی برسی کی تقریبات میں شرکت اوراجلاس کی صدارت کرینگے فوٹو : فائل

کراچی: پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری غیر ملکی دورہ مکمل کرکے پیر کی شب کراچی پہنچ گئے ۔

ذرائع کے مطابق  بلاول بھٹو زرداری ذوالفقار علی بھٹو کی 34 ویں برسی کی مرکزی تقریبات میں شرکت کریں گے اور وہ نوڈیرو میں پارٹی کے ایک اجلاس کی صدارت بھی کریں گے ، توقع ہے کہ وہ  نوڈیرومیں 3 اپریل کو ہونے والے جلسے سے خطاب بھی کرینگے ۔

بلاول بھٹو نے کراچی آمد کے فوری بعد بلاول ہاؤس میں میڈیا اور شکایات سیل کو فعال کر دیا جہاں آج سے پارٹی رہنما ، عہدیدار اور کارکنان پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے اپنے تحفظات اور شکایات  درج کرا سکیں گے ، بلاول 4 اپریل کو اپنے نانا شہید ذوالفقار علی بھٹو اور اپنی والدہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے مزار پر حاضری دیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔