فجرمیں کتنے فرض،نمازیں کتنی ہیں؟مظفرٹپی سے اسلامی سوالات

مانیٹرنگ ڈیسک / آئی این پی  منگل 2 اپريل 2013
 بعض امیدواروں سے دعائے قنوت،سورۃ یاسین سنانے کاکہاگیا،کسی سے 62،63کااستفسار فوٹو : فائل

بعض امیدواروں سے دعائے قنوت،سورۃ یاسین سنانے کاکہاگیا،کسی سے 62،63کااستفسار فوٹو : فائل

ٹھٹھہ: حلقہ پی ایس 88ٹھٹھہ گھوڑاباری سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے پیپلزپارٹی کے امیدوار اویس مظفر ٹپی کے کاغذات نامزدگی مشروط طور پر منظور کرلیے گئے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کے منہ بولے بھائی مظفرٹپی جب گزشتہ روز کاغذات کی جانچ پڑتال کیلیے ریٹرننگ افسر سلیم رضا بلوچ کے دفتر پہنچے تو ان کے ہمراہ پرائیویٹ گارڈز کی گاڑیوں کے علاوہ پولیس کی6 موبائل بھی تھیں۔ ریٹرننگ افسر نے اویس مظفرٹپی سے سوال کیاکہ کیا آپ کی پاکستان میں کوئی جائیداد ہے ؟ جس پراویس ٹپی نے جواب دیاکہ نہیں۔ ریٹرننگ افسر نے پوچھا کہ فجرکی نماز میں کتنے فرض ہوتے ہیں اور دن میں کتنی نمازیں پڑھی جاتی ہیں اور ان کے نام بتائیں۔

اویس ٹپی کی جانب سے مثبت جواب ملنے پر ریٹرننگ افسر نے ان کے کاغذات مشروط طور پر منظورکرلیے ۔ ان کاکہنا تھا کہ اگر الیکشن کمیشن سے آپ کیخلاف کوئی رپورٹ آئی توکاغذات نامزدگی مستردکردیے جائیں گے۔ ایک ٹی وی کے مطابق سندھ میں امیدواروں سے دعائے قنوت ، سورۃ یاسین بھی سنانے کیلیے کہا گیا جبکہ بعض سے آئین کے آرٹیکل 62، 63 کے بارے میں پوچھا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔