نگراں سندھ کابینہ کوقلمدان تفویض، مزید2 مشیروخصوصی معاون مقرر

اسٹاف رپورٹر  منگل 2 اپريل 2013
نورالہدیٰ شاہ کواطلاعات،معاون خصوصی شرف الدین میمن کوداخلہ کے قلمدان سونپ دیے گئے  فوٹو: فائل

نورالہدیٰ شاہ کواطلاعات،معاون خصوصی شرف الدین میمن کوداخلہ کے قلمدان سونپ دیے گئے فوٹو: فائل

کراچی:  حکومت سندھ نے نگراں کابینہ کے وزرا، مشیران اور ایک معاون خصوصی کو مختلف محکموں کے قلمدان تفویض کردیے ہیں۔

نورالہدیٰ شاہ کو محکمہ اطلاعات جبکہ معاون خصوصی شرف الدین میمن کو محکمہ داخلہ کا قلمدان دیا گیا ہے ۔ سندھ کابینہ میں مزید ایک مشیراور ایک معاون خصوصی کی بھی تقرری کردی گئی ہے ۔ نگراں وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) زاہد قربان علوی کی منظوری کے بعد سندھ حکومت نے اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق نورالہدیٰ شاہ کواطلاعات اینڈآرکائیز، شکیب قریشی ایکسائز اور پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ ، نواب قلب حسین لاہوری کو جنگلات اور محکمہ جنگلی حیات ، محمد شریف انصاری کوماحولیات اور متبادل توانائی ، سردار خان گھوٹو(Ghoto) کو لیبر اینڈ ٹرانسپورٹ ، محمود مانڈوی والا کو قانون اور جیل خانہ جات ، اقبال دائود پاک والا کو خواراک ، رئیس غلام قاسم جسکانی کو لائیو اسٹاک اینڈ فشریز ، ڈاکٹرجنید علی شاہ کوصحت ،سردار یاسین ملک کو اوقاف و مذہبی امور، شبر زیدی کو خزانہ ، خالد تواب کوصنعت و تجارت ، ڈاکٹر اے کے لوہانی کو زراعت ، انیس ہارون کوانسانی حقوق اور ترقی نسواں ، خالد لطیف کو زکواۃ و سماجی بہبود ، عبدالقدیر چوہان کوپبلک ہیلتھ اینڈ انجنیئرنگ۔

جبکہ وزیراعلیٰ سندھ کے 2 مشیروں میاں زاہد حسین کوانفارمیشن ٹیکنالوجی اور ہارون فاروقی کوکھیل کے محکمے دیے گئے ہیں ۔ ایک دوسرے نوٹیفیکیشن میں زکریا گوڈیل کو وزیراعلیٰ سندھ کا مشیر جبکہ شرف الدین میمن کو معاون خصوصی مقرر کیا گیا ہے ۔ زکریا گوڈیل کو خصوصی تعلیم اور شرف الدین میمن کو محکمہ داخلہ کا قلمدان دیاگیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔