باڑہ :مارٹر گولہ کلینک پرآگرا،لیڈی ڈاکٹرجاں بحق

 فوٹو : فائل

فوٹو : فائل

باڑہ:  خیبرایجنسی کے علاقے باڑہ میں نامعلوم افرادکی طرف سے ایک کلینک پر مارٹرگولہ ماراگیا۔

جس سے کلینک تباہ اوراس میں موجود لیڈی ڈاکٹر جاں بحق ہوگئی حکام نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ادھرمردان کے نواحی علاقے ڈاگئی کے اخون باباکے اراضیات سے ایک خود کش جیکٹ اور ساتھ تین فٹ فریما کارڈ برآمد کر لیا گیا، ادھرسابق ایم پی اے عدنان خان وزیر پر ریموٹ کنٹرول بم حملے کامقدمہ درج کرلیاگیا۔

ایس ایچ اونے نامعلوم ملزمان کیخلاف دہشت گردی قتل اقدام قتل سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردیادھرپشاور صدرمیں کمانڈنٹ فرنٹیرکانسٹیبلری(ایف سی)پرہونیوالے خودکش حملے کاایک اور زخمی لیڈی ریڈنگ اسپتال میں دم توڑگیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔