- شاہین کپتان ہو! لاہور ہو تو ٹرافی اٹھانے کا مزہ ایسا کہیں نہیں، قلندرز ہیڈکوچ
- حکومت نہیں چاہتی کہ بلدیاتی انتخابات کا عمل آگے بڑھے، حافظ نعیم
- راہول گاندھی نے مودی کی کرپشن سے پردہ اٹھادیا
- پرائیویسی کیسے رکھی جاتی ہے؟
- پی ایس ایل8 میں شریک ٹیموں اور آفیشلز کو ’اسٹیٹ گیسٹ‘ کا درجہ دیدیا گیا
- زلزلہ متاثرین کیلئے اتنے فنڈز آئے، کدھر گئے کہاں خرچ ہوئے؟ سپریم کورٹ
- علی زیدی میرا چھوٹا بھائی ہے، شہلا رضا
- پنجاب میں عام انتخابات کی درخواست؛ الیکشن کمیشن، گورنر پنجاب کو نوٹس جاری
- ایسے حالات میں کون وزیراعظم بننا چاہے گا، شاہد خاقان عباسی
- عبدالرزاق نے ایشیاکپ پاکستان کے بجائے دبئی میں کروانے کی حمایت کردی
- مبینہ زہریلی گیس سے ہلاکتیں، فیکٹری مالکان کیخلاف مزید 10 مقدمات درج
- کراچی، سی ٹی ڈی کا کالعدم تنظیم داعش کے اہم کمانڈر کو گرفتار کرنیکا دعویٰ
- ماں پر تشدد اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا بیٹا گرفتار
- لیجنڈری فٹبالر رونالڈینو کا 17 سالہ بیٹا بارسلونا سے معاہدے کے قریب
- زلزلہ متاثرین کیلیے مزید امدادی پروازیں شام اور ترکیہ پہنچ گئیں
- شیخ رشید کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر
- نیا پاکستان اسلامی سرٹیفکیٹس پر منافع میں ردوبدل کی منظوری
- شام میں ملبے تلے دبی نومولود بچی کو زندہ نکال لیا گیا
- گلوبل لیپ ٹیک کنونشن؛ پاکستانی کمپنیوں کیلیے ملٹی بلین ڈالر مارکیٹ کا گیٹ وے بن گیا
- بلا سود بینکاری کے نفاذ پر شبہ کی گنجائش نہیں، گورنر اسٹیٹ بینک
پتہ نہیں میری پارٹی مشرف کیخلاف خاموش کیوں ہے؟ سینیٹرظفر علی شاہ
لال مسجد انتظامیہ کا غیرملکی دہشتگردوں سے رابطہ تھا، احمد رضا قصوری،کل تک میں گفتگو فوٹو : فائل
لاہور: پاکستان مسلم لیگ کے سینیٹرظفر علی شاہ نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویزمشرف کیخلاف عدالت میں جانے والا سب سے پہلا آدمی میں تھا اس وقت میری پارٹی میرے ساتھ نہیں تھی۔
ایکسپریس نیو زکے پروگرام کل تک میں میزبان جاوید چوہدری سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ مشرف کے خلاف فری ٹرائل ہونا چاہیے اور یہ ٹرائل تمام ٹی وی چینلزپر لائیو دکھانا چاہیے۔میری پارٹی پتہ نہیں کیوں خاموش ہے لیکن میں تو خاموش نہیں ہوں ۔
لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز نے کہا ہے ہمارے ملک کا المیہ یہ ہے کہ امیراورطاقتور کے لیے قانون کچھ اور ہے جبکہ غریب اور کمزور کے لیے قانون کچھ اور ہے۔جنرل مشرف کے جرائم پر کتابیں لکھی جاسکتی ہیں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ وہ پاکستان کے قانون کی زد میں نہیں آسکتا ہمیں امید نہیں ہے کہ موجودہ سسٹم میں پرویز مشرف کو سزا ملے ۔ہم ایمن الظواہری اوراسامہ بن لادن کو دہشتگرد نہیں اسلام کے ہیروسمجھتے ہیں ۔ لال مسجد کی انتظامیہ کے پاس جو اسلحہ تھا وہ قانونی تھا اس کا لائسنس تھا اور ہم عدالتوں سے باعزت بری ہوئے ہیں۔
آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما احمد رضا قصوری نے کہاکہ پرویزمشرف اسلام آباد میں محفوظ ہیں ۔نائن الیون کے بعد امریکیوں کے منہ سے غصے کے مارے جھاگ نکل رہی تھی اگر مشرف حکمت عملی کا مظاہرہ نہ کرتے تو شاید امریکا افغانستان ، ہیروشیما، ناگاساکی، ویتنام کی طرح پاکستان پر بھی حملہ کر دیتا۔
جس نے پرویزمشرف پر جوتا اچھالا ہے اس کی پٹائی بھی دیکھنے والی تھی ہمیں پتہ ہے کس نے یہ حرکت کی ہے۔لال مسجد انتظامیہ کا ایمن الظواہری اور مصر کے دہشتگرد شیخ عیسٰی سے رابطہ تھا۔اسلام آباد میں لال مسجد انتظامیہ کیخلاف 38 مقدمات درج ہوئے تھے انھوں نے ریاست میں ایک الگ ریاست بنالی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔